40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت اور مالی کے لئے ،دہشت گردی اور بنیاد پرستی مشترکہ چیلنج: نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی؍ نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور بنیاد پرستی ، بھارت،مالی اور پوری دنیا کے لئے مشترکہ چیلنج ہیں۔وہ ہائی کورٹ آف جسٹس کے صدر جناب عبدالرحمان نیانگ کی قیادت والے ایک وفد سے بات چیت کررہے تھے جس کے ساتھ مالی کی پارلیمنٹ کے دوارکان بھی تھے۔  راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین ڈاکٹر پی جے کورین، راجیہ سبھا سیکریٹری جنرل جناب دیش دیپک ورما اور دیگر شخصیتیں بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت، مالی میں قابل تجدید توانائی کے شعبے کے پروجیکٹوں کے لیے قرضہ دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے مالی کو محصول سے مستثنیٰ ترجیحاتی اسکیم کی پیشکش پہلے سے ہی کی ہوئی ہے اور بھارت کے درآمدکار اس سے فائدہ بھی اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت مالی کے ساتھ اس کے ترقیاتی تعاون کی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کا عہدبند ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ٹمبکٹو کا عالمی وراثتی مقام جو اپنے بیش بہا اسلامی مخطوطات کے لئے مشہور ہے، پوری دنیا کے لیے منفرد نوعیت کا ایک ثقافتی اثاثہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اس بات کے لئے پرامید ہے کہ بھارت میں ‘‘تاج محل کی ٹمبکٹو سے ملاقات ’’ نمائش کا جلد افتتاح اور آغاز ہوگا۔

نائب صدر جمہوریہ نے جی-5 ساحل مشترکہ فورس کے قیام پر مالی کی حکومت کو مبارکبادی۔ جس  سے مالی اور خطے کے اتحاد، امن ، ترقی اور خوشحالی میں مدد ملے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More