26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت اجتماعی ذہن کے ساتھ صاف توانائی مشن پرکام کررہاہے :پیوش گوئل

Urdu News

نئی دہلی: کامرس وصنعت اور ریلوے کے مرکزی وزیرجناب پیوش گوئل نے کہاہے کہ بھارت اجتماعی ذہن کے ساتھ صاف توانئی مشن پرکام کررہاہے ۔ منگل کے روزبین الاقوامی شمسی اتحاد (آئی ایس اے ) کے ذریعہ منعقد پہلی عالمی شمسی ٹکنالوجی کانفرنس کے الوداعی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہاکہ صاف توانائی سے متعلق بھارت کی اپنی کوششوں کا بہترین پہلویہ ہے کہ اہم اجتماعی ذہنیت کے ساتھ ، تمام محکمہ جاتی علیحدگی کو ختم کرتے ہوئے کام کررہے ہیں اور اپنی مستقبل کی نسلوں کے لئے ایک صاف ستھرے مستقبل کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے کام کررہے ہیں ۔

جناب گوئل نے کہاکہ شمسی توانائی اور نئی ٹکنالوجی یقیناًہمارے کل کوبجلی فراہم کریگی اوردنیا کو ایک صاف اور رہنے کے لئے بہترمقام بنائے گی ۔ انھوں نے مزید کہاکہ آگے بڑھتے ہوئے ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی متبادل نہیں ہے کہ ہم اپنی توانائی کے وسائل کے لئے مخلص رہیں اور مستقبل کومحفوظ اور بہتربنانے کے لئے اس میں شرکت کریں ۔

بھارت کو گیس پرمبنی معیشت بنانے کی خاطر جناب دھرمیندرپردھان کی قیادت میں پیٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت کے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہاکہ یکسرتبدیلی کے اقدامات ملک کو خوش اسلوبی کے ساتھ معدنی ایندھن سے قابل تجدید توانائی کی جانب خوش اسلوبی سے منتقلی میں مدد کریں گے ۔

جناب گوئل نے اپنے خیال کا اظہارکیا کہ ایک دن پوری دنیا میں بجلی تقریبا مفت ہوجائیگی ۔ انھوں نے کہاکہ میں تصورکرسکتاہوں کہ بھارت ، جس نے تنہاہی 745میگاواٹ شمسی توانائی کی صلاحیت کامظاہرہ کیاہے ،دنیا کے دوسرے حصوں کو بھی بجلی فراہم کریگا۔ میں سمجھتاہوں کہ  پوری دنیا میں ایک آپس میں مربوط گرڈ ہوگی ۔ میں ایک ایسی دنیا کا تصورکرتاہوں جس میں سمندروں کے پار ترسیلی لائنیں جائیں گے اورہم پوری دنیا میں توانائی کو ٹرانسمٹ کرسکیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کے کچھ حصوں میں سورج ہمیشہ چمکتارہتاہے اور کچھ حصوں میں تیز ہوائیں ہمیں توانائی فراہم کرسکتی ہیں اور مختلف حصوں میں پانی کی توانائی ہمیں بجلی کا وسیلہ فراہم کرتی ہے ۔

پیرس میں سی اوپی ۔21کانفرنس میں کاربن کے اخراج کی سطح کو کم کرنے کے فیصلے کو کئی برسوں میں کیاگیا ایک اہم اجتماعی فیصلہ قراردیتے ہوئے جناب گوئل نے کہاکہ یہ ایک انتہائی اہم اجتماعی فیصلہ تھا جوسب کے بہترصاف اوربہترمستقبل کے لئے ہے ۔انھوں نے کہاکہ ہم نے اپنی دنیا کے صاف اوربہترمستقبل کے لئے کام کرنے کا فیصلہ کیاہے اور یہ فیصلی کیاہے کہ ہرملک کوکاربن کے اخراج میں کمی کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہیئں اور آب وہوامیں تبدیلی کے چیلنج سے نمٹناتمام فریقوں کی عالمی ذمہ داری ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More