41 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت ،بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لئے عہد بند ہے۔صدرجمہوریہ ہند

भारत, बेलारूस के साथ रिश्‍ते मजबूत बनाने के लिए प्रतिबद्ध: राष्‍ट्रपति
Urdu News

نئی دہلی: صدرجمہوریہ ہند ، جناب رام ناتھ کووند نے کل یعنی 12ستمبر،2017کو راشٹرپتی بھون میں جمہوریہ بیلاروس کے صدر، محترم جناب الکزینڈرلوکاشینکو کا خیرمقدم کیااوران کے اعزاز میں ضیافت کا بھی اہتمام کیا۔

          بیلاروس کے صدرکا خیرمقدم کرتے ہوئے ،  صدرجمہوریہ  ہندنے کہاکہ بھارت اوربیلاروس کے درمیان  سفارتی تعلقات  کو مستحکم بنانے  کے لئے ان کا یہ بھارت کا دورہ  سال 2017 میں خصوصی اہمیت  کا حامل ہے  کیونکہ بھارت اوربیلاروس کے مابین سفارتی  تعلقات کے قیام کا  نقرئی جوبلی  برس بھی یہی ہے ۔

          صدرجمہوریہ نے کہا کہ بیلاروس اوربھارت کے درمیان تجارت کے وسیع ترمواقع موجود ہیں ۔ بھارت  ، بیلاروس کے ساتھ مشترکہ  سرمایہ کاری کو مستحکم بنانے کا مشتاق ہے ۔ ‘میک ۔ان  ۔انڈیا’پروگرام دونوں ممالک کی کمپنیوں کو دفاع کے شعبے میں تعاون استوارکرنے کا موقع فراہم کرتاہے ۔ بیلاروس پوٹاش کا بہت بڑا مغزن ہے اور بھارت  اس شعبے میں شراکت داری  کاخواہشمند ہے ۔

          صدرجمہوریہ  ہند نے کہا کہ بھارت ، مختلف کثیرپہلوئی فورموں جیسے اقوام متحدہ ، نیوکلیائی سپلائرگروپ اور بین الاقوامی کورٹ آف جسٹس میں بیلاروس کی جانب سے حاصل ہوئی حمایت کا اعتراف کرتاہے  ۔بھارت ، بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لئے عہد بند ہے ۔

          بعدازاں ،اپنی ضیافتی تقریرمیں صدرکووند نے کہا کہ اب تک ہمارے باہمی تعلقات ازحدگرم جوشانہ اوردوستانہ رہے ہیں اور مستقبل میں یہ تعلقات اتنے ہی بالیدہ رہیں گے ۔ کیونکہ دونوں ممالک کا عالمی نقطہ نظرمشترکہ ہے ۔بھارت اوربیلاروس تمام ممالک کی خود مختاری ، جغرافیائی سالمیت اور اتحاد کا احترا م کرتے ہیں ،ہم دونوں ممالک پوری دنیا میں امن اوراستحکام کی حمایت کرتے ہیں اور تمام تنازعات اور کشمکش کا تصفیہ پرامن ذرائع سے کرنے کے حامی ہیں۔دونوں ممالک پوری شدت کے ساتھ ہرقسم  کی دہشت گردی اور اس کے مظاہرے کی مذمت کرتے ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More