33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایک نئے بھارت کی تعمیر: 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا عزم

Urdu News

نئی دہلی، کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کی غرض سے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے قوم کے سامنے ایک نشانہ طے کیا ہے۔ اس کا مقصد2022 تک کسانوں کی آمدنی  دوگنی کرنا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ وزیراعظم نے اپنے ہم وطنوں کے سامنے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے اس طرح کا ایک نشانہ رکھا ہے۔  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی اہل رہنمائی میں زراعت اور کسانوں کی فلاح بہبود کی وزارت کو  2022 تک یہ نشانہ حاصل کرنا ہے۔ وزارت اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے تئیں پرعزم ہے۔ کسان اور افسران کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لئے بہت سی اسکیموں کو نافذ کررہے ہیں۔ کرشی وگیان کیندروں نے 19 اگست اور 11ستمبر کے درمیان ملک کے 562 اضلاع میں  عہد لینے کی تقریبات کا اہتمام کیا ہے جس کا مقصد 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنا ہے۔ اس میں 470847 کسانوں  اور زرعی مزدوروں نے شرکت کی۔

  • کرشی وگیان کیندروں نے ملک کے 562 اضلاع میں اس پروگرام کا اہتمام کیا۔ پروگرام میں ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کے افسروں، زرعی افسروں، طلبا اور ہر ضلع کے کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
  • اسپیکر محترمہ سمترا مہاجن نے ان میں ایک پروگرام میں شرکت کی۔
  • دو مقامات پر متعلقہ ریاستوں کے گورنر نے شرکت کی۔
  • تین ریاستوں کے وزرائے اعلی نے عہد لینے کی تقریبات میں شرکت کی۔
  • زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھان موہن سنگھ نے عہد لینے کی پانچ  تقریبات میں شرکت کی۔
  • اننچاس (49) مرکزی وزرا نے 79 مقامات (اضلاع) میں عہد لینے کی تقریبات میں شرکت کی۔
  • دو سو چوراسی (284) (اضلاع) میں ارکان پارلیمنٹ نے پروگرام میں شرکت کی۔
  • ایک سو گیارہ مقامات (اضلاع) میں ریاستی وزرا نے پروگرام میں شرکت کی۔
  • تین سو پچاس مقامات (اضلاع) میں اسمبلی ارکان نے پروگرام میں شرکت کی۔
  • تین سو اتھانوے مقامات (اضلاع)  ضلع پنچایت کے چیئرمین نے پروگرام میں شرکت کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More