35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی ڈاک دیہی دستکاروں اور آن لائن خردہ کاروباریوں کو ڈی او پی کے ای-کامرس پورٹل کےاستعمال کے ذریعہ ان کی مصنوعات کو بیچنے میں مکمل مدد فراہم کرنے کیلئے ای مارکٹ کے ایک نئے دورمیں داخل

Urdu News

نئی دہلی، مواصلات کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب منوج سنہا نے آج محکمۂ ڈاک (ڈی او پی)  کے ای کامرس پورٹل کا آغاز کیا۔ یہ پورٹل بیچنے والوں  خصوصی طور پر دیہی دستکاروں، سیلف ہیلپ گروپوں، خواتین سرمایہ کاروں، ریاستی اور مرکزی  سرکاری شعبے کے اداروں، خودمختاراداروں وغیرہ کو ملک بھر میں خریداروں سے اپنی مصنوعات بیچنے کے لئے ای-مارکٹ فراہم کرے گا۔ وہ چھوٹے اور مقامی بیچنے والے افراد ، جو ای کامرس میں پیچھے رہ گئے ہیں، اب وہ ڈی او پی کے وسیع  فزیکل اور آئی ٹی نیٹ ورک کا استعمال کرکے خردہ کاروباریوں تک زیادہ سے زیادہ پہنچ سکیں گے۔ خریداراپنی پسند کی مصنوعات تک بہ آسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ان کی پسند کی مصنوعات بیچنے والے پورٹل پر ڈِسپلے کرتے ہیں اور خریدار ڈیجیٹل ادائیگی کرکے آن لائن آرڈر دے سکتے ہیں۔ مصنوعات اسپیڈپوسٹ کی معرفت بھیج دی جائے گی۔

جناب سنہا نے پوسٹ آفس سیونگس بینک (پی او ایس بی) صارفین کے لئے انٹر نیٹ   بینکنگ سہولت   کا بھی آغاز کیا۔ یہ کور بینکنگ سالیوشن (سی بی ایس) کے تحت ہے۔ اب 17کروڑ پی او ایس بی اکاؤنٹ لین دین کے لئے قابل عمل ہوں گے اور صارفین   آر ڈی اور پوسٹ آفس  کے پی پی ایف کھاتوں میں آن لائن فنڈ ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ اس سہولت سے صارفین کو پوسٹ آفس  جائے بغیر اپنے لین دین کرنے میں مدد ملے گی۔

ڈاک ٹکٹوں کو  تعلیمی نظام کے اصل دھارے میں لانے کے مقصد سے 2017 میں ڈاک محکمہ نے اسکولی بچوں کے لئے دین دیال  اِسپرش (اسکالرشپ فار پرموشن آف ایپٹی ٹیوڈ اینڈ ریسرچ ان اسٹامپ ایز اے ہابی) نامی ایک اسکالرشپ پروگرام شروع کیاتھا۔ ملک بھر کے بچے اس اسکیم کی طرف راغب ہوئے، کیونکہ یہ اسی سے واضح ہے کہ 18-2017 میں  اس اسکیم میں شامل ہونے والے 20ہزار 652بچوں کی تعداد بڑھ کر19-2018 میں 74ہزار555 ہو گئی ہے۔ یعنی تقریباً 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔ ان میں 920طلبہ کو سالانہ 6ہزار روپے کی اسکالرشپ دینے کے لئےمنتخب کیاگیا ہے۔ اس  یوجنا کے تحت 40 اسکالرشپ چھٹے، ساتویں، آٹھویں اور نویں کلاس میں سے ہر کلاس کے 10طلبہ  کو دی  جا رہی ہے۔ جناب سنہا نے دلی سرکل کے منتخب بچوں کو اسکالرشپ دیااورویڈیوکانفرنس کے ذریعے تملناڈو، بہار اور آندھراپردیش پوسٹل سرکل کے منتخب طلباء کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔

جناب سنہا نے گرامین ڈاک سیوک (جی ڈی ایس) اور محکمے کے ملازمین کو8زمروں میں ان کی امتیازی خدمات کے اعتراف میں میگھدوت ایوارڈ بھی دیئے۔ جناب منوج سنہا کی رہنمائی میں 2011 کے بعد میگھدوت ایوارڈ پر نظرثانی کی گئی تھی۔ ہر ایک ایوارڈ 21ہزار کی نقدی، ایک گولڈ میڈیلین اور ایک توصیف نامے پر مشتمل ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More