40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی سینما کا قومی میوزیم عوام الناس کے لئے منگل- اتوار کو صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے گا

Urdu News

نئی دہلی، بھارتی سینما کا قومی میوزیم  واقع فلمس ڈویژن کیمپس ، پیڈّار روڈ   ،  کمبالا ہِل ، ممبئی کو عوام الناس کے لئے 20 جنوری ، 2019 ء سے کھول دیا گیا ہے ۔ اس میوزیم کا افتتاح  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  19 جنوری ، 2019 ء کو کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے میوزیم  کے اندر ایک چکر لگایا  ۔ بعد ازاں ، انہوں نے فلمی برادری کے اجتماع سے خطاب کیا ۔  اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے این ایم آئی سی کے افتتاح کے لئے  ہر کسی کا شکریہ  ادا کیا اور کہا کہ اس میوزیم کے ذریعے  ایک کھلے مقام پر بھارتی سینما کی پوری تاریخ کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے  فلمی برادری  کو بھی مبارکباد پیش کی ، جس کی رہنمائی میں بھارتی سینما  لگاتار نئی بلندیاں طے کر تا رہا ہے ۔

          مہاراشٹر کے گورنر  سی ودیا ساگر راؤ  ، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس  اور  اطلاعات و نشریات کے وزیر  کرنل راجیہ وردھن راٹھور  ،  سماجی انصاف اور اختیار کاری کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے  ،  میوزیم کی مشاورتی کمیٹی کے سربراہ جناب شیام بینیگل  ، این ایم آئی سی کے چیئر مین  ، سی بی ایف سی  جناب پروسن جوشی اور  بڑی تعداد میں معروف فلمی شخصیات نے میوزیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/b2O65K.JPG

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/b3RMG6.JPG

          یہ میوزیم عوام الناس کے لئے منگل – اتوار کو  ( پیر کے روز  یہ بند رہا کرے گا ) صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک کھلا کرے گا ۔

میوزیم کے بارے میں

          مذکورہ میوزیم دو عمارتوں  یعنی نیو میوزیم بلڈنگ  اور 19 ویں صدی کے تاریخی محل  ، گلشن محل   میں واقع ہے ، جو ممبئی میں  فلم ڈویژن کے احاطے میں واقع ہیں ۔  نیو میوزیم بلڈنگ  میں  چار نمائشی ہال ہیں ، جن میں درجِ ذیل پہلو شامل ہیں ۔

  • گاندھی اور سینما : اس سے نہ صرف یہ کہ  مہاتما گاندھی کی زندگی پر بنی ہوئی فلموں  کی نمائش  ہوتی ہے بلکہ یہاں  سینما پر اُن کی زندگی کے مرتب ہونے والے گہرے اثرات کی جھلک بھی دیکھی جا سکتی ہے ۔
  • چلڈرنس  فلم اسٹوڈیو : یہ ناظرین ، خصوصاً بچوں کو سائنس ، ٹیکنا لوجی اور  فلم سازی کے ساتھ  آرٹ کی کھوج کرنے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے ۔  یہاں فلم سازی مثلاً کیمرا ، لائٹ ، شوٹنگ  ، ایکٹنگ وغیرہ پر مشتمل مختلف پہلوؤں   کا تجربہ  فراہم کیا جاتا ہے اور یہ تمام تر امور انٹرا ایکٹیو فارمیٹ کے تحت دستیاب ہیں ۔ یہاں  ، جو چیزیں نمائش کے لئے رکھی گئی ہیں ، اُن میں کروما اسٹوڈیو ،  مخصوص تجربات کے زون  ، اسٹاپ موشن اینیمیشن اسٹوڈیو ، ورچوول  میک اوور  اسٹوڈیو وغیرہ شامل ہیں ۔
  • ٹیکنا لوجی ، خلاقیت اور بھارتی سینما : اس کے تحت  بھارتی فلم سازوں کے ذریعے گذشتہ برسوں میں ٹیکنا لوجی کے خلاقانہ استعمال کی جھلک پیش کی گئی ہے ، جس کے ذریعے سلور اسکرین پر  سینماٹو گرافک اثرات  دکھائے جاتے ہیں ۔
  • بھارت بھر میں سینما  : اس کے تحت  وائبرینٹ سینما ٹو گرافک کلچر ، جو پورے ہندوستان پر احاطہ کرتا ہے ، کی جھلک پیش کی گئی ہے ۔

(بی ) گلشن محل ایک اے ایس آئی گریڈ  – II کی ورثہ جاتی عمارت ہے ، جس کا احیاء  این ایم آئی سی پروجیکٹ کے طور پر کیا گیا ہے ۔ یہاں پر بھارتی سینما کے  سو سال سے بھی زیادہ کے سفر کی جھلک پیش کی گئی ہے ۔  اس کے 9 شعبے ہیں ، جن میں سینما  کی ابتداء ، سینما  کب بھارت آیا ، بھارت کی خاموش فلمیں ، ساؤنڈ کب سے متعارف کرائی گئی ہے ، وغیرہ شامل ہیں ۔ اس اسٹوڈیو کا وجود ، دوسری جنگِ عظیم کے اثرات ، خلاقانہ بازگشت  ، نیو ویو اور بیونڈ اینڈ ریجنل سینما وغیرہ بھی شامل ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More