41 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گری راج سنگھ نے بھارت-بین الاقوامی تجارتی میلے میں ایم ایس ایم ای پویلین کاافتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، ایم ایس ایم ای کے وزیر مملکت جناب گری راج سنگھ نے آج نئی دہلی میں 38 ویں بھارت-بین الاقوامی تجارتی میلے (آئی آئی ٹی ایف) میں ایم ایس ایم ای کے پویلین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ معیاری سازوسامان کی تیاری اور گاوؤں کی صنعتوں کی جامع ترقی ملک کی ترقی میں کلیدی رول ادا کرتی ہے۔

ایم ایس ایم ای کی وزارت نے ’’ایم ایس ایم ای ایکسپو-2018‘‘ کے بینر تلے اپنا اسٹال قائم کیا ہے۔ 50 سے زیادہ ایم ایس ایم ای صنعت کار اس اسٹال میں اپنی مصنوعات کی نمائش کررہے ہیں۔ اس سال کی نمائش کا موضوع ہے ’’بھارت میں حقیقی  صنعتیں‘‘۔  ایم ایس ایم ای ایکسپو میں جن چیزوں کی نمائش کی جارہی ہے، ان میں، سولر چرخا اسکیم کی مصنوعات ، پروسز ڈیولپمنٹ مراکز ، ہنر مندی کا فروغ  اور  خریداری وفروخت میں امدادی اسکیمیں شامل ہیں۔

نمائش کے پویلین کا موضوع ہے ’’بھارت میں دیہی صنعتیں‘‘  اور  اس میں ایم ایس ایم ای کی وزارت کے دو اہم پروگراموں پر توجہ دی گئی ہے، ان پروگراموں میں کلسٹر کی ترقی کے پروگرام ، جس میں خوشبو اور امتیازی خصوصیات  کے فروغ اور  شمسی چرخہ مشن  شامل ہیں۔ وزارت کی دیگر اسکیموں کی بھی  پویلین میں نمائش کی جارہی ہے۔

اس میلے میں خواتین صنعت کار  ایس سی اور ایس ٹی صنعت کار  اور شمال مشرقی ریاستوں اور اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے صنعت کار شرکت کر رہے ہیں۔

ایم ایس ایم ای  ایکسپو – 2018 میں  بہت سی مصنوعات کی نمائش کی جارہی ہے ، جس میں انجینئرنگ کی مصنوعات ، خوراک  ، دست کاری کی اشیاء  ، چمڑا ، ٹیکسٹائل اور ہوزری ، بجلی اور الیکٹرانک کے سازوسامان ، آٹو کے کل پرزوے ، تیار مبلوسات  ، زیورات وجواہرات  ، آرائشی  اشیاء اور  ہربل مصنوعات شامل ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت نے  نمائش میں کھادی اور ولیج انڈسٹری کمیشن (کے وی آئی سی )  کے ذریعے قائم کردہ کھادی کے پویلین کا بھی افتتاح کیا۔

افتتاح کے دوران ایم ایس ایم ای کے ایڈیشنل سکریٹری  اور ڈیولپمنٹ کمشنر  رام موہن مشرا اور کے وی آئی سی کے چیئرمین  وینائی کمار سکسینہ بھی موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More