39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی ریل نے مشین سے ٹریک کے بہتر رکھ رکھاؤ کے لئے نئی مشین 09-3 ایکس ڈائنیمک ٹیمپنگ ایکسپریس شامل کی

Urdu News

نئی دلّی ، بھارتی ریلوے نے مشین سے ٹریک کے بہتر رکھ رکھاؤ کے لئے جدید ترین تین نئی مشینیں  09-3 ایکس ڈائنیمک ٹیمپنگ ایکسپریس ریلوے میں شامل کی ہے ۔  ان مشینوں کا افتتاح  فرید آباد میں ریلوے بورڈ کے ممبر انجینئرنگ شری ایم  کے ایم گپتا نے جھنڈی دکھاکر کیا ۔  بھاری کثافت والے روٹوں پر   تعیناتی کے لئے  بھارتی ریلوے  کے ذریعے 874 ٹریک رکھ رکھاؤ مشینوں کے موجودہ بیڑے میں اگلے  6 ماہ کے دوران ایسی  7 میشنوں کو شامل کئے جانے کا منصوبہ ہے ۔

27 کروڑ روپئے کی لاگت کی   یہ مشین 09-3 ایکس  ڈائنیمک ٹیمپنگ ایکسپریس  ، مختلف کاموں ، جنہیں اب تک مختلف مشینوں کے ذریعے کیا جاتا رہا ہے ، سے متعلق جدید ترین اعلیٰ آؤٹ پُٹ ٹیمپنگ مشین  ہے ۔ یہ ٹریک کے پری اور پوسٹ جیومیٹری کی پیمائش کرسکتی ہے، مطلوبہ جیومیٹری کے لئے ٹریک کی بحالی ، ایک ساتھ تین سلیپروں کو   ٹیمپ کر سکتی ہے ۔  ٹمپنگ کے بعد ٹریک معیار کو مستحکم کر سکتی ہے اور ان کی پیمائش کر سکتی ہے ۔  یہ  الگ سے کسی اسٹیبلائزیشن مشین کی ضرورت کو ختم کر دیتی ہے  ، جس سے آپریٹنگ اخراجات کم ہوتے ہیں اور ٹریک پوزیشن وقت میں کمی آتی  ہے ۔  یہ مشین محفوظ نقل و حمل کے لئے ٹیمپنگ کے بعد لوز اسٹون بلاسٹ کو وائبریٹ اور کمپیکٹ کرے گی ۔ ان مشینوں کا  میک اِن انڈیا پروگرام کے تحت  بھارت میں بنایا جائے گا ۔ اگلے تین برسوں کے دوران ریل رکھ رکھاؤ بیڑے میں ایسی 42 اور مشینوں کو شامل کرنے کا منصوبہ ہے ۔ اس سے بھارتی ریل میں پٹریوں کے رکھ رکھاؤ میں حفاظت ، بھروسہ اور اقتصادی بہتری آئے گی ۔ ایسے رکھ رکھاؤ کے بعد پٹریوں کے معیار کے طبعی پیمائش کی ضرورت بھی ختم ہو جائے گی ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0028N2J.jpg https://upload.wikimedia.org/wikipedia/en/e/e4/Sectiongang_hungerford1917.jpg http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image004SGHY.jpg http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001BLV2.gifhttp://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image005WQQD.jpg

Tamper +      Stabilizer                     Post Tamping Parameters                    09-3XDynamic

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image006PXG8.jpghttp://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image007J8FT.jpg

بھارتی ریل نے 2024 ء تک پٹریوں کی جانچ ، نگرانی ، ریلنگ اور رکھ رکھاؤ  کے مکمل   میکنزم  کا منصوبہ  بنایا ہے ۔ ریلوے بورڈ نے ٹریک مشین  کے   ایگزیکیٹو ڈائریکٹر   جناب اے کے کھنڈیلوال اور پلاسر انڈیا  کے  ایم ڈی  ، سیگ فرائیڈ فنک   بھی فرید آباد میں ان مشینوں کی جانچ اور کمشننگ کے دوران موجود تھے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More