28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی بحریہ نے طویل فاصلے تک زمین پر مار کرنے والے براہموس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا

Urdu News

نئی دہلی، بھارتی  بحریہ نے 5 مارچ 2022 کو اپنے اسٹیلتھ ڈسٹرائر  آئی این ایس  چنئی سے برہموس سپرسونک کروز میزائل کاطویل فاصلے تک زمین پر  مار کرسکنے کی اہلیت  کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ طویل فاصلے تک مار کرنے کے بعد، میزائل نے اپنے ہدف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا اور پیچیدہ مشقیں کیں۔

برہموس میزائل اور آئی این ایس چنئی دونوں ہی مقامی طور پر بنائے گئے ہیں  اور ان میں جدید ترین بھارتی  میزائل اور جہاز سازی کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا ہے ۔ اس سے آتم نربھر بھارت اور میک ان انڈیا اقدامات میں بھارتی  بحریہ کے تعاون کو تقویت ملتی ہے۔

یہ کامیابی بھارتی  بحریہ کی گہرائی تک  حملہ کرنے اور ضرورت پڑنے پر سمندر سے خشکی تک حملہ کرنے کی صلاحیت کو ثابت  کرتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More