36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریۂ ہند نے تمل ناڈو ڈاکٹر امبیڈکر لاء یونیورسٹی کے خصوصی جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کیا؛ تین ممتاز ماہرین قانون کو ایل ایل ۔ ڈی (اعزازی) ڈگری سے نوازا

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریۂ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج چنئی میں تمل ناڈو ڈاکٹر امبیڈکر لاء یونیورسٹی کے ایک خصوصی جلسہ تقسیم اسناد میں  تین ممتاز ماہرین قانون، سابق چیف جسٹس آف انڈیا   اور کیرل کے موجودہ گورنر، جسٹس (ریٹائرڈ) پی ستھاشِوَم،سپریم کورٹ آف انڈیا کے جج، جناب جسٹس شرد اروند بوبڈے اور مدراس ہائیکورٹ کی چیف جسٹس محترمہ جسٹس وجیا کملیش تہل رمانی کو ایل ایل۔ ڈی (اعزازی) ڈگریوں سے نوازا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ جیسے جیسے ہمارا ملک ، معاشرہ اور معیشت آگے بڑھ رہی ہے ویسے ویسے قانونی تعلیم  اور آسان قوانین کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔ یہ نہ صرف عوام کو انصاف دلانے کے لیے اہم ہے بلکہ مقدمے کے فریقین کے لیے بھی اہم ہے کہ قانونی کارروائی اسی زبان میں ہو جسے وہ جانتے ہوں۔  اس کے لیے شاید ایک ایسا نظام تیار کیا جاسکتا ہے جس میں ہائیکورٹ کے فیصلوں کی  مقامی اور علاقائی زبان میں  مصدقہ ترجمہ شدہ کاپیاں دستیاب ہوں۔ مصدقہ کاپیوں کی زبان کیرل ہائی کورٹ میں ملیالم یا مدراس ہائیکورٹ میں تمل جیسا بھی معاملہ ہو، ہوسکتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More