31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بڑے پشتوں کی صحت اور تحفظ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں مرکزی آبی کمیشن کو سی بی آئی پی خصوصی اعتراف ایوارڈ -2018

Urdu News

نئی دہلی؍ عالمی بینک کی امداد یافتہ ڈیم بحال اور بہتری کے پروجیکٹ( ڈی آر آئی پی )کے ذریعہ بھارت میں بڑے پشتوں کی صحت اور تحفظ کو فروغ دینے سے متعلق مرکزی آبی کمیشن(سی ڈبلیو سی) نے جو خدمات پیش کی ہیں، ان کے اعتراف میں آبپاشی اور بجلی کے مرکزی بورڈ (سی بی آئی پی) نے سی ڈبلیو سی کو سی بی آئی پی خصوصی اعتراف ایوارڈ 2018 سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ آبپاشی اور پانی کی نکاسی، آبی وسائل کے بندوبست ، سیلاب کے تحفظ، قدرتی آفات کے بندوبست اور پروجیکٹ کو سنبھالنے میں امتیازی قیادت وغیرہ شعبوں میں عملیاتی اثر انگیزی کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ڈیم بحالی اور بہتری کے پروجیکٹ کے تحت بھارت میں بڑے پشتوں کی صحت اور تحفظ کی صورتحال کو فروغ دینے سے متعلق خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ کل یہاں سی بی آئی پی کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریبات میں سی ڈبلیو سی کے چیئرمین جناب ایس ایم حسین نے یہ ایوارڈ وصول کئے۔

خستہ حالی کے شکار بڑے پشتوں کی بحالی میں تعاون کے علاوہ ڈی آر آئی پی ان قومی اور عالمی تربیتی پروگراموں کے ذریعے عمل درآمد ایجنسیوں کی صلاحیت سازی میں بھی مدد کرتا ہے، جن کے تحت تقریباً 3200 پشتہ کے پیش آوروں کو پشتہ کے تحفظ کے متعدد پہلوؤں پر تربیت دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں 6 ابتدائی تعلیمی اداروں کو بھی مدد فراہم کی گئی ہے کہ وہ پشتہ کے تحفظ میں اپنی صلاحیت میں بہتری لائیں، تاکہ وہ ایجنسیاں جن کے زیر ملکیت پشتے ہیں وہ ان تجربوں کا بہتر طورپر بعد میں استعمال کرسکیں۔آئی آئی ٹی رُڑکی کے ارتھ کوئک انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے ذریعے جنوب بھارتی خطے میں زلزلہ سے ہونے والی تباہی کا جائزہ لیا جارہا ہے اور شمال اور شمال مشرقی بھارت میں زلزلے سے ہونے والی تباہی کے جائزے کے لئے پونے کے سی ڈبلیو پی آر ایس کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخظ کا عمل جاری ہے۔مناسب مقاما ت میں واقع خصوصی پشتوں پر سسمولوجیکل انسٹرومنٹ اسٹیشنوں کے قیا م کے لیے ڈی آر آئی پی عمل درآمد ایجنسیوں اور این جی آر آئی، حیدرآباد، سی ڈبلیو پی آر ایس، پونے اور آئی آئی ٹی رُڑکی کے مابین ایک مفاہمت نامے پر دستخظ کئے گئے ہیں۔

جاپان واٹر ایجنسی کے تعاون سے اترا کھنڈ میں ایچاری ڈیم سے متعلق ڈیم فیلڈ انجینئرس کے لئے ایک جائزہ مینوئل تیار کیا گیاہے۔پشتوں کی ترقی اور ہنگامی کارروائی منصوبوں سے متعلق رہنما خطوط شائع کردیئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں مزید 5 رہنما خطوط اس ماہ جاری کئے جانے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More