Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بچوں کیخلاف سائبر جرائم کی شکایت اب پوکسو ای باکس میں درج کرائی جا سکتی ہے

बाल साइबर अपराध मामले अब पॉक्सो ई-बाक्स में दर्ज किये जा सकते हैं
Urdu News

نئی دہلی،؍جون ، سائبر جرائم کے شکار بچے اب بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق قومی کمیشن (این سی پی سی آر) کے پوکسو ( پی او سی ایس او)ای-باکس میں اپنی شکایتیں درج کر اسکتے ہیں۔ بچوں کونشانہ بنانے والے سائبر جرائم کے بڑھتے خطرے کے مدنظر این سی پی سی آر نے اب سائبردھمکی، سائبر چھیڑ چھاڑ، تصویریں بگاڑنےاورچائلڈ پورنوگرافی کے مسئلےسے نمٹنے کیلئے پوکسو ای باکس کے دائرۂ کار میں اضافہ کیا ہے۔

سائبر جرائم کے شکار بچے بذات خود یا ان کے احباب ، والدین، رشتے دار یا سرپرست کمیشن کی ویب سائٹ www.ncpcr.gov.in پر دستیاب ای باکس بٹن کو دباکرسائبرجرائم کی رپورٹ کر سکتے ہیں۔ وہ اپنی شکایتیں ای میل آئی ڈی pocsoebox-ncpcr@gov.in یا موبائل نمبر 9868235077 پر بھی درج کر اسکتے ہیں۔

موبائل اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کےذریعے بچوں کے جنسی استحصال کے واقعات نئی شکلوں اور ذرائع کے ساتھ رونما ہو رہے ہیں۔ بھارت میں تقریباً 134 ملین بچوں کے پاس موبائل فون ہےاورانٹرنیٹ تک تیزرفتار رسائی کےساتھ یہ تعداد بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ حالانکہ اس سے تعلیمی مقاصد کیلئے مفید مواد تک رسائی کا موقع ملتا ہے، تاہم ڈیجٹل خواندگی اور آن لائن حفاظتی تدابیر نہ ہونے سےبچے سائبر جرائم کے خطرات سے دو چار ہو جاتے ہیں۔

پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل افنسیز(پی او سی ایس او) ایکٹ 2012 کے تحت بچوں کے جنسی استحصال کی شکایت کیلئے پوسکو ای باکس ایک آسان اور براہ راست ایک ذریعہ ہے۔ این سی پی سی آر کی تیار کردہ پوکسو ای باکس کا افتتاح خواتین اور بہبود اطفال کی وزیر محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے گزشتہ سال کیا تھا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More