31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انجینئرنگ سروسز (مین) امتحان-2017

Urdu News

نئی دہلی،؍جون،انجینئرنگ سروسز مین امتحان -2017 کے نتائج کی بنیاد پر، جس کا انعقاد یوپی ایس سی نے مئی 2017 میں کیا تھا، امیدواروں کے رول نمبر، جنہوں نے انٹرویو؍ پرسنلٹی ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے، نیچے دئے گئے ہیں۔ ان امیدواروں کی امیدواری تمام زمروں میں اہلیت کی بنیاد پر عبوری رہیں گے۔ امیدواروں کو چاہئے کہ وہ پرسنلٹی ٹسٹ کے وقت اپنی عمر، تعلیمی اہلیت، برادری، جسمانی معذوری (جہاں ضروری ہو) وغیرہ سے متعلق اپنے دعدووں کے اوریجنل سرٹیفکٹ پیش کریں۔ اسی لئے انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پہلے سے اپنا رول نمبر تیار رکھیں۔ انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے سرٹیفکٹ تیار رکھیں اور کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود پرسنلٹی ٹسٹ کیلئے ہدایت پر عمل کریں۔

امتحان کے ضابطوں کے مطابق ان تمام امیدواروں کو تفصیلی درخواست فارم (ڈی اے ایف) بھرنا ہوگا جو کمیشن کی ویب سائٹ: http://www.upsc.gov.inپردستیاب ہیں۔ یہ ڈی اے ایف کمشین کی ویب سائٹ پر 29 جون سے 12 جولائی 2017 تک شام 11 بج کر 59 منٹ تک دستیاب رہے گا۔ ڈی اے ایف کو پر کرنے کیلئے ویب سائٹ پر انجینئرنگ سروس امتحان 2017 کی تفصیلات دستیاب ہیں اور انہیں انٹرویو کے وقت دئے جانے والے سرٹیفکٹ کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔ ایسے افراد کیلئے جنہوں نے پرسنلٹی ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرلی ہے انہیں جولائی اگست2017 کے دوران ہونے والے ٹسٹ میں شامل ہونا ہوگا۔

اس کے نتائج یوپی ایس سی کی ویب سائٹ: http://www.upsc.gov.in پر دستیاب ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More