23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بندرگاہوں اور گودی کے ورکروں کے لئے نئے اجرتی معاہدے پر دستخط

Urdu News

نئی دہلی، ممبئی میں بندرگاہوں اور گودی میں کام کرنے والے سی اور ڈی گروپ کے ورکروں کی اجرتوں کے لئے ایک نئے معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اس معاہدے پر جہاز رانی ، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں اور آبی وسائل ، دریا کی ترقی اور گنگا کے احیاء کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کے موجودگی میں دستخط کئے گئے۔

اس نئے سمجھوتے کے تحت ورکروں کی بیسک تنخواہ میں 10.6 فیصد کا اضافہ ہوگا اور ڈی اے اس سے علیحدہ ہوگا۔  سب سے کم گریڈ کے ورکروں کی تنخواہ کا اسکیل 20900-43600 روپے ہوگا اور سب زیادہ گریڈ کے ورکروں کی تنخواہ کا اسکیل 36500-88700 روپے ہوگا۔

تمام بڑی بندرگاہوں میں بندرگاہ اور گودی پر کام کرنے والے 32 ہزار سے زیادہ کارکنوں اور 105000 پنشن پانے والوں کو اس سمجھوتے سے فائدہ ہوگا۔ موجودہ اور پنشن پانے والے ورکروں کی تنخواہوں میں اضافے سے بڑی بندرگاہوں کو تقریباً 560 کروڑ ورپے سالانہ کا اضافی بوجھ برداشت کرنا ہوگا۔

 اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے مطابق عوام کی فلاح وبہبود حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے اور مجھے خوشی ہے کہ بڑی بندرگاہیں اس سماجی –اقتصادی تبدیلی کی قیادت کررہی ہیں۔ بڑی بندرگاہوں نے گروپ سی اور ڈی کے ملازمین کے لئے اجرتوں کے سمجھوتے پر سب سے پہلے دستخط کرکے اس اقدام کی پہل کی ہے۔

اس سمجھوتے پر بندرگاہوں  اور گودی کے ورکروں کی 6 فیڈرشنوں اور بندرگاہوں کے مینجمنٹ نے  صنعتی تنازع سے متعلق قانون 1947 کی دفعہ  12 (3) کے تحت چیف لیبر کمشنر کی نمائندگی کرنے والے علاقائی لیبر کمشنر کے سامنے دستخط کئے ہیں۔ یہ سمجھوتہ پہلی جنوی 2017 سے نافذ سمجھا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More