34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بزرگ افراد ہمارے سماج کے شعور کے محافظ ہیں اور یہ ہر شخص کی ذمے داری ہے کہ وہ ان کا احترام کرے: نائب صدر جمہوریہ ہند

Urdu News

نئی دہلی:اکتوبر۔ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے بزرگ لوگوں کا احترام کرنے اور ان سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انھیں سماج کے شعور کا محافظ قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انھیں سہولتیں دستیاب کرانے کے لئے مناسب اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ وہ آج یہاں بزرگ افراد کے بین الاقوامی دن کے موقع پر وایوشریشٹھ سمّان ایوارڈس 2018 پیش کرنے کے بعد حاضرین سے خطاب کررہے تھے۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر جناب تھاور چند گہلوت، سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزرائے مملکت جناب رام داس اٹھاؤلے، جناب کرشن پال گرجر، جناب وجے سامپلا اور دیگر معززین اس موقع پر موجود تھے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ ان بزرگوں کی عقل مندی اور تجربے کو سلام کرتے ہیں، جن کی سخت کوششوں اور بے لوث قربانیوں نے اس ملک کی تعمیر میں مدد دی۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں ان کی جدوجہد، ان کے منفرد اسفار اور ان کی کامیابیوں کو سلام کرتا ہوں۔

نائب صدر جمہوریہ نے تمام اتھارٹیز اور سینئر شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ’اولڈ‘ یعنی بوڑھے، لفظ کے استعمال سے پرہیز کریں اور اس کی جگہ پر ’سینئر‘ یعنی بزرگ لفظ کا استعمال کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں کوئی ’اولڈ ایج ہومس‘ یعنی بوڑھوں کے لئے گھر نہیں ہونے چاہئیں، بلکہ یہاں صرف ہومس فار دی ایلڈرلی اینڈ سینئر سٹیزنس یعنی عمردراز اور بزرگ شہریوں کے لئے گھر، ہونے چاہئیں۔  انھوں نے مزید کہا کہ لفظ ’اولڈ‘ سے ایک تعصب کا اظہار ہوتا ہے اور اس سے ہماری معروف شخصیات کی توانائی اور جوانی کے ساتھ انصاف نہیں ہوپاتا۔

عمردراز افراد کو نظرانداز کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ انفرادی خاندانوں کے تیزی کے ساتھ پھیلاؤ اور سماج کی شہر کاری کے سبب بین نسلی /دو نسلوں کے درمیان تعلق میں کمزوری آئی ہے۔ انھوں نے مشترکہ خاندانی نظام کے تحفظ اور اس کے احیاء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عمر دراز افراد اس نظام کے تحت ایک قابل احترام مقام رکھتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ عمردراز افراد، راست بازی، روایات، خاندانی وقار، سنسکار اور شعور کے محافظ ہیں اور یہ موجودہ نسل یا خاندان کے بچوں کی ذمے داری ہے کہ وہ عمردراز افراد کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں عظیم تر کردار ادا کریں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ غیرمعمولی طبی اخراجات خاص طور پر عمردراز افراد کے لئے ایک بوجھ ہے۔ انھوں نے آیوشمان بھارت جیسی سرکاری صحت اسکیموں کا فائدہ بزرگ شہریوں کو پہنچانے کا مشورہ دیا۔ 2011 کی مردم شماری سے متعلق اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک کی کل آبادی کا 8.6 فیصد 60 سال سے زیادہ کی عمر والوں پر مشتمل ہے اور یہ اہم ہے کہ ان تک پہنچا جائے اور انھیں وہ سہولتیں فراہم کی جائیں جن کی انھیں ضرورت ہے اور انھیں وہ احترام دیا جائے جن کے وہ مستحق ہیں۔ اس کے لئے نائب صدر جمہوریہ نے ایک خصوصی مہم چلانے کی اپیل کی، تاکہ سبھی عمر دراز افراد کو سستے ہیلتھ کیئر پروگراموں سے جوڑا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ ایسے سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھانے کے لئے مقررہ طریقۂ کار آسان ہوں، کیونکہ ہم اپنے بزرگ شہریوں سے یہ توقع نہیں کرسکتے کہ وہ ان فوائد کے حصول کے لئے اس عمر میں دفاتر کے چکر لگاتے پھریں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More