23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی بی ڈی ٹی نے درگاپوجاکمیٹیوں کو انکم ٹیکس کے نوٹسوں سے متعلق رپورٹوں کی تردید کی

Urdu News

نئی دہلی: میڈیامیں حال ہی میں کچھ ایسی رپورٹیں شائع ہوئی ہیں ,جن سے پتہ چلتاہے کہ کولکاتہ میں درگاپوجاکمیٹیوں کو انکم ٹیکس کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔ رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ انکم ٹیکس کے نوٹس پچھلے چند ہفتوں میں درگاپوجاکمیٹی فورم کو بھی بھیجے گئے ہیں ۔ یہ رپورٹیں بالکل غلط ہیں اوران کی سختی کے ساتھ تردید کی جاتی ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ موجودہ سال کے دوران محکمے کی جانب سے درگاپوجاکمیٹی فورم کو کوئی نوٹس جاری نہیں کیاگیا۔

البتہ محکمے کو اس طرح کی معلومات حاصل ہوئی تھی کہ بہت سے ٹھیکدار ، جو پوجاکمیٹیوں کے لئے کام کررہے ہیں ، پوراٹیکس ادانہیں کررہے ہیں ۔اس کی وجہ سے دسمبر 2018میں تقریبا 30کمیٹیوں کو انکم ٹیکس ایکٹ 1961کی دفعہ 133(6)کے تحت نوٹس جاری کئے گئے تھے جن میں ٹھیکیداروں اور تقریب کا اہتمام کرنے والوں وغیرہ کو کی گئی ادائیگیوں پرمنہاکئے گئے ٹیکس کی تفصیلات اورٹی ڈی ایس کا اسٹیٹ مینٹ طلب کیاگیاتھا۔ یہ نوٹس محکمے کے ٹی ڈی ایس کے شعبے کے ذریعہ انجام دی گئی کارروائی بھی جس کا مقصد اس بات کو یقینی بناناہے کہ ٹھیکیداراور تقریب کا اہتمام کرنے والے وقت پر اپنے ٹیکس اداکریں ۔ بہت سی کمیٹیوں نے اس کے مطابق کام کرتے ہوئے ادائیگی پر منہاکئے گئے ٹیکس کی تفصیلات بہم پہنچائی ہیں اور ٹیکس سرکاری کھاتے میں جمع کردیاہے ۔

یہ بات بھی قابل ذکرہے کہ کئی کمیٹیوں نے محکمے سے درخواست کی تھی کہ وہ کمیٹیوں کو ٹی ڈی ایس کے ضابطے کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کریں ۔ اس درخواست پرعمل کرتے ہوئے اس طرح کا ایک پروگرام 16جولائی ، 2019کو خود پوجاکمیٹیوں کی درخواست پرمنعقد کیاگیاتھا۔ اس پروگرام میں  فورم کے تقریبا 8ارکان نے شرکت کی جنھیں ٹی ڈی ایس کے ضابطوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ۔ ٹی ڈی ایس کے ضابطوں کے بارے میں ان کے شبہات کو بھی دورکردیاگیا۔

اس بات کا اعادہ کیاجاتاہے کہ مذکورہ کارروائی کسی بھی طرح سے پوجا کمیٹیوں کے خلاف نہیں ہے اوریہ کارروائی اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کی گئی تھی کہ ٹھیکیدار اور تقریب کا اہتمام کرنے والے اپنے ٹیکس درست طورپر اور مقررہ وقت کے اندراداکریں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More