40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانبا نے ڈی جی این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ -2019ء میں این سی سی کیڈٹس کی ستائش کی

Urdu News

نئی دہلی، چیف آف اسٹاف کمیٹی (سی او ایس سی) کے چیئر مین اور بحریہ کے عملے کے سربراہ( سی این ایس)  ایڈمرل سنیل لانبا، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، اے ڈی سی نے آج (21جنوری2019ء) دہلی کینٹ میں واقع کریپّا پریڈ گراؤنڈ میں  ڈی جی این سی سی کے یوم جمہوریہ کیمپ کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال این سی سی کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل  پی پی ملہوترا نے کیا۔

اس موقع پر بحریہ کے اسٹاف کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانبا نے ہندوستان کی مسلح افواج کے تینوں شاخوں،بری فوج ،بحریہ  اور فضائیہ سے تعلق رکھنے والے چنندہ این سی سی کیڈٹوں کی جانب سے اپنے اعزاز میں پیش کئے گئے شاندار‘گارڈ آف آنر’ کا معائنہ کیا۔اس کے بعد این سی سی کیڈٹس کے ذریعے ایک شاندار بینڈ بھی پیش کیا گیا۔نیول اسٹاف کے سربراہ (سی این ایس) نے این سی سی کے تمام 17ڈائریکٹوریٹس سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس کے ذریعے تیار کردہ  فلیگ ایریا کا بھی معائنہ کیا۔اس فلیگ ایریا میں سماجی بیداری کے متعدد موضوعات کو اجاگر کیاگیا ہے۔ علاوہ ازیں اس میں  این سی سی کیڈٹس کے ذریعے تیار کردہ متعدد بحری جہازوں کے ماڈلوں کی بھی نمائش کی گئی ہے۔

بعد ازاں ایڈمرل سنیل لانبا نے گونا گوں اورمتنوع صلاحیتوں کے حامل کیڈٹس کی جانب سے پیش کئے گئے شاندار ثقافتی پرفارمنس کا بھی مشاہدہ کیا۔ اس ثقافتی پروگرام  کے دوران ہندوستان کی مالا مال ثقافت کو اجاگر کیا گیا ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بحریہ کے سربراہ نے شاندار‘ گارڈ آف آنر’ پیش کرنے کے لئے این سی سی کیڈٹس  کی بے حد تعریف کی۔وہ این سی سی کیڈٹس کی صلاحیتوں سے بے حد متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی ملک میں نوجوانوں کی ایک سرکردہ تنظیم ہے جو کہ ہندوستان کے مستقبل کے لیڈروں کو تیار کرنے میں ایک واحد ذہن کے ساتھ مصروف عمل ہے۔ یہ تنظیم ملک کی مستقبل کی قیادت  کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ زندگی کے ہر شعبے میں انہیں ممتاز بنا رہی ہے۔ انہوں نے ملک کی تعمیر میں این سی سی کیڈٹس کے تعاون  کے علاوہ ان کے مستحکم جذبے اور قدرتی آفات کے دوران ان کے  رول کو کافی سراہا۔ انہوں نے بحریہ کے سرگرمیوں کے دوران ان کی کوششوں کو بھی سراہا۔اس میں طویل مدتی اور اعلیٰ خطرات کے حامل بحریہ سفر شامل ہیں۔ایڈمرل سنیل لانبا نے این سی سی کیڈٹس کو ملک کی مسلح افواج میں شامل ہونے اور مادر وطن کی خدمت کرنے کی  بھی تلقین کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More