34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بحریہ سربراہ کے اعلان کردہ بازآبادکاری اور کمیونٹی رسائی اقدامات

Urdu News

نئی دہلی، ایڈمرل سنیل لانبا ، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، اے ڈی سی، اسٹاف کمیٹی کے سربراہوں کے چیئرمین (سی او ایس سی) اور بحریہ کے سربراہ (سی این ایس ) نے آج ضلع ارنا کلم کی ورپوزا پنچایت میں واقع مٹینکم گاؤں کا دورہ کیا  تاکہ حالیہ کیرالہ سیلاب کے دوران  تباہ ہوئے۔ اس علاقے میں راحت اور بازآبادکاری کےکام کا جائزہ لیا جا سکے۔ بحریہ سربراہ  کے ہمراہ وائس ایڈمرل اے کے چاؤلہ، اے وی ایس ایم، این ایم، وی ایس ایم، فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، جنوبی بحریہ کمانڈ(ایس ایل سی)، مسز رینا لانبا، صدر ،  نیوی وائیوز ویلفیئر ایسوسی ایشن (این ڈبلیو ڈبلیو اے) اور محترمہ سپنا چاؤلہ،  صدر، این ڈبلیو ڈبلیو اے (جنوبی خطہ) تھے۔ ایڈمرل لانبا نے  اے ڈی وی     وی ڈی ستیشن،  پراؤر کے رکن اسمبلی جناب ایس شرما، ویپن کے رکن اسمبلی جناب محمد سفیر اللہ، ضلع کلکٹر ارناکلم اور متینکم گاؤں کے ارکان سے ورپوزا پنچایت میں ملاقات کی۔ تقریباً 25 لاکھ کی راحتی اشیاء این ڈبلیو ڈبلیو اے کی طرف سے اس کے صدر کے ہاتھوں لوکل سیلف گورنمنٹ افسران کو  دی گئیں۔

یہاں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بحریہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ خود او ر بحریہ کے تمام اہلکار کیرالہ سے فطری طور پر جڑے ہوئے ہیں، کیونکہ بحریہ کے تمام اہلکاروں کی ٹریننگ ، ا ن کے مکمل طور پر بحریہ اہلکار بننے سے پہلے کوچی میں واقع ایس این سی کے تحت دی جاتی ہے اور انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے وہ صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحران کے دوران پورے بحریہ کے اہلکار اور اثاثوں کو بحریہ نے یہاں تعینات کر رکھا ہے اور اب راحتی سرگرمیوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔

سنیل لانبا نے  مزید کہا کہ بھارتی بحریہ نے مقامی انتظامیہ اور بحریہ افسران کے دوروں سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر دو علاقوں کا انتخاب کیا ہے، جہاں بازآبادکاری کے اقدامات شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ ان علاقوں کو دوبارہ بحال کیا جا سکے۔ شارٹ لسٹ کئے گئے وہ علاقے جہاں بحریہ تعمیراتی کام کرنا چاہتی ہے، وہ وراپوزا پنچایت میں متینکم اور کدما کُدی پنچایت میں چیریا کدما کُدی ہیں۔

متینکم میں سرگرمیوں کی تفصیلات:

  • ندی کے کنارے پر واقع ایک گھرجو کہ سیلاب میں مکمل طورپر تباہ ہو گیا، اس کو تعمیر کرنا ہے۔
  • ذیلی ابتدائی صحت مرکز  (پی ایچ سی) اور آنگن واڑی کی تجدیدکاری کاکام فرنیچر، آلات اور دیگر ضروری آلات کے ساتھ مکمل کرنا۔

چیریا کدما کُدی میں سرگرمیوں کی تفصیلات:

  • 3 مکانات کی تعمیر
  • 5دیگر مکانات کے چھت کی تعمیرنو
  • ایک آنگن واڑی کی تعمیر کا کام
  • روزانہ 10 ٹن کا ریورس آسموسس (آر او) پلانٹ نصب کرنا تاکہ اس خطے کے لوگوں کے پینے کی پانی کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ (یہ پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے اور 28 اگست 2018 سے عوام الناس کیلئے اسے شروع کر دیا گیا ہے۔

بازآبادکاری کِٹس (متینکم کے لئے 800 اور چیریا کدم کُدی کے لئے 500)، جو لازمی اشیاء مثلاً لباس اور برتن وغیرہ پر مشتمل ہیں، اس موقع پر انہیں تقسیم کیا گیا۔ مزید برآں، پزالہ جزیرے کو چیریا کدم کُدی علاقے سے جوڑنے والے ایک پُل کی تعمیر سمیت چند دیگر ضروریات پر بھی غوروخوض کیا جائے گا اور اس پر عمل آوری کی دریافت کی جائے گی۔

سی این ایس نے ایس این سی کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ بحریہ کی طرف سے بازآبادکاری کے کاموں   میں تال میل پیدا کرے۔ سی این ایس 30؍اگست 2018 کو کیرالہ کے وزیراعلیٰ سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے بحریہ سے مطلوب مزید تعاؤن پر تبادلۂ خیال کیا جا سکے۔ سی این ایس  بحریہ کے اہلکاروں کی تنخواہوں سے رضاکارانہ امداد کے طور پر سی ایم ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ میں 8اعشاریہ 9 کروڑ روپے کا ایک چیک بھی دیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More