37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی این ایس تیغ نے خلیجِ عدن میں ایم وی ویلا کی مدد کی

Urdu News

نئی دہلی: 25 اگست ، 2018 ء کو  خلیجِ عدن کے  قزاقوں سے بھرے سمندر میں گشت کرتے ہوئے  مغربی بحریہ کمان  کے جنگی جہاز  آئی این ایس تیغ    کو  کمبائنڈ ٹاسک فورس   طیارے کی جانب سے ایک کال موصول ہوئی ، جس میں کہا گیا کہ   ناروے کے  زیرِ ملکیت   بحری جہاز ایم وی ویلا کو مدد فراہم کی جائے    ۔ اس جہاز  کا  تمام تر بھارتی عملہ  تعینات ہے ۔  یہ بحری جہاز مشکلات کا شکار ہو گیا ہے کیونکہ  42 ٹن وزنی  330  میٹر کی  مکمل کیبل   اور پورٹ  کا لنگر    کھسک گیا ہے اور سمندر میں معلق ہے ۔  اس کی وجہ سے یہ بحری جہاز بری طرح سے معذوری کا شکار ہو گیا ہے  اور اس کی رفتار  5 – 6 ناٹس  تک محدود ہو کر رہ گئی ہے اور یہ اس لحاظ سے قزاقی حملوں کے لئے  بالکل آسان شکار ہے  ۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو  ایک  بحری  ہلاکت کے علاوہ  دیگر بحری جہازوں کو بھی اس سے خطرہ لاحق ہوسکتا ہے کیونکہ  یہ جہاز رانی  کا ایک بھیڑ بھاڑ والا گلیارہ ہے ۔

          آئی این ایس تیغ نے فوری طور پر  صورت حال کا  تجزیہ  کرنے کی غرض سے  ماہرین کی ایک ٹیم روانہ  کی اور  لنگر اور کیبل  کی بازیافت کے لئے امداد فراہم کی ۔ اس ٹیم کی قیادت   بحری  جہاز کے انجینئرنگ آفیسر کے ذمہ تھی اور اس میں دیگر   ماہر افسران  ،  ماہی گیری  کےا نسٹرکٹر ، اینکر چین  کیبل کے ماہرین اور مشینری کے ماہرین شامل تھے ۔

          تین دن کی لگاتار محنت کے بعد   کامیابی کےساتھ 330 میٹر لمبی پوری کیبل کو  لنگر کے ساتھ  واپس کھینچ لیا گیا   ۔ اس طرح  کی بازیافت سے نہ صرف یہ کہ ایم وی ویلا   کا آئندہ کا سفر محفوظ ہوا    بلکہ  ممکنہ زبردست اقتصادی خسارہ بھی لاحق ہونے سے  بچ گیا ۔  یہ تمام تر کام  بحرِ احمر  اور نہر سویز  کے نزدیک انجام پایا  ۔

          ایم وی ویلا اور کمبائنڈ ٹاسک فورس نے فوری طور پر  ای میل کے توسط سے مذکورہ بحری جہاز اور بھاری بحریہ کا شکریہ ادا کیا ۔  مختلف ایجنسیوں سے بھی   ڈاک موصول ہوئی   ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More