32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بجلی کے وزیر مملکت آر کے سنگھ نے ریاستوں اور بجلی کمپنیوں کے ساتھ

Urdu News

نئی دہلی، بجلی  اور نئی و قابل تجدید  توانائی  کے وزیر مملکت آزادانہ  چارج  جناب آر کے سنگھ نے آج یہاں   ریاستوں  اور مرکز  کے زیر انتظام  علاقوں  کے بجلی  اور  توانائی   کے محکموں  کے سکریٹریوں کےعلاوہ  پاور    کمپنیوں    کے منیجنگ   ڈائریکٹر وں  کےساتھ   جائزہ   منصوبہ بندی  اور نگرانی   (آر  پی ایم)   میٹنگ کی صدارت کی میٹنگ میں سوبھاگیہ ، گرام  سوراج  ابھیان  اور دین  دیال اپادھیائے   گرام  جیوتی  یوجنا  کے تحت   کام کی پیش رفت  کا جائزہ لیا گیا   ۔ گاؤں میں 100 فی صد بجلی  کاری کے حصول  کے بعد یہ پہلی   آر پی ایم میٹنگ تھی۔

 جناب آر کے سنگھ  نے گاؤں  میں 100 بجلی  کاری  کے حصول  کے لئے تمام   ریاستوں   کو مبارک بادی اور انہیں   سوبھاگیہ  کے تحت    ہر گھر سے بجلی  کے تئیں   مزید کام کرنے کی تلقین  کی۔ وزیر  موصوف نے اس سلسلہ میں   ہر طرح کی مدد کرنے  کا تمام  ریاستوں کو یقین دلایا۔  انہوں نے  ریاست کے افسروں  سےکہا کہ وہ  اس سیکٹر کے طویل  شدہ ڈرافٹ پر اپنی تجاویز  بھیجیں ۔جناب  سنگھ نے کہا کہ  بجلی کے قانون  میں ترامیم  سے متعلق   مسودہ بھی   جلد سرکولیٹ کیا جائے گا۔

 میٹنگ  سے خطا ب  کرتے ہوئے  بجلی کے سکریٹری   جناب  اے کے بھلا  نے ریاستوں سے کہا کہ وہ  گرام سوراج ابھیان  کے ذریعہ   پیدا کئے گئے  مومنٹم  (جہت) کو برقرار رکھیں۔

میٹنگ  میں دیہی بجلی کاری تربیت  یافتہ  افرادی قوت  اور میٹریل  آنے والے  مانسون  اور مقامی  سطح پر ٹینڈرنگ عمل  کے مختلف پہلوؤں  پر تبادلہ خیال ہوا.  میٹنگ کے دوران  مرکز اور ریاست  کے افسروں کے ذریعہ  پریزنٹیشن   دیئے گئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More