30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہند –امریکہ مشترکہ فوجی مشق’’ یُدھ ابھیاس 2018 ‘‘کی افتتاحی تقریب

Urdu News

نئی دہلی اتراکھنڈ کے چوبتیا میں  ہند – امریکہ مشترکہ فوجی مشق یدھ ابھیاس 2018  کی مختصر مگر باوقار تقریب دونوں ملکوں کے قومی پرچموں کے لہرائے جانے کے ساتھ دونوں ملکوں کے قومی ترانوں  ’’جن گن من ‘‘   اور  ’’دی اسٹار اسپینگل ‘‘ کے ساتھ شروع ہوئی ۔  اس موقع پر   ہندوستان اور امریکہ کے فوجیوں نے ایک ساتھ کھڑے ہوکر  دونوں ملکوں  کے انتہائی سینئیر افسران کو افتتاحی سلام پیش کیا۔

          اس مشق  میں امریکی فوجی دستے کی نمائندگی فرسٹ انفینٹری  بٹالین  ،23  انفینٹری ریجمنٹ  ، یوایس آر می نے کی ۔جبکہ ہندوستانی فوجی دستے کی نمائندگی انفینٹری  بٹالین نے کی ۔اس موقع پر 6  مائنٹین ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ  نے امریکی فوجیوں کے خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے اپنے افتتاحی کلمات میں    دونو ں ملکوں کے ذریعہ جمہوریت ، آزادی ،مساوات اورانصاف کی قدروں کی مشترکہ طورسے پاسداری کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدریں دونوں ملکوں کے لئے انتہائی بیش قیمت ہیں ۔

دوہفتہ تک جاری رہنے والی اس ہند –امریکہ مشترکہ فوجی مشق میں امریکی فوج  کی ایک بٹالین کے جوان  اور ہندوستانی فوج کے بھی اتنے ہی جوان حصہ لے رہے ہیں۔اس مشق کے دوران  ہندوستانی اور امریکی فوجیوں کو  اقوام متحدہ کی  قیام امن کے  منظر نامے میں شورش اور دہشت گردی  کا مقابلہ کرنے میں  اپنی حکمتی اورتکنیکی ہنر مندیوں  کو تیز کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More