37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اے پی ای ڈی اے – گل فوڈ 2017، دبئی

Urdu News

نئی دہلی، 25 فروری صنعت و تجارت کی وزارت کے تحت ایک اہم ادارہ ’زراعت و ڈبہ بند خوراک کی مصنوعات کی برآمدات کی ترقی کی اتھاریٹی ( اے پی ای ڈی اے)کے زیر اہتمام دبئی میں 26 فروری سے 2 مارچ 2017 تک چلنے والے ’گل فوڈ 2017‘ میں زراعت اور ڈبہ بند خوراک کی پیداوار تیار کرنے والے 64 ایکسپوٹر شرکت کر رہے ہیں ۔

اے پی ای ڈی اے پویلین کا افتتاح کامرس سکریٹری محترمہ ریتا ٹیوٹیا 26 فروری 2017 کو کریں گی ۔

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خوراک کی مصنوعات تیار کرنے والا ملک ہے اے پی ای ڈی اے کی برآمدات کی باسکٹ میں تازہ اور ڈبہ بند پھل اور سبزیاں ، الکحل اور غیر الکحل والے مشروبات، اچار، چٹنی ، گوار گم، پولٹری، گوشت اور دودھ کی مصنوعات ، شیرینی سازی ، کٹ پھول، اناج ، خوشبودار پودے، باسمتی چاول اور ہندوستانی لونگ ، چاول اور دیگر ہندوستان پکوان شامل ہیں ۔ ہندوستان دنیا بھر کے 80 سے زائد ملکوں کو خوارک کی مصنوعات برآمد کرتا ہے ۔ سال 2015-16 میں ہندوستان نے 16195.61 ملین امریکی ڈالر کی مالیت کی زرعی پیداوار برآمد کی ۔

متحدہ عرب امارا ت ہندوستانی خوراک کی پیداوار جیسے باسمتی چاول ، تازہ پھل اور سبزیاں ، غیر باسمتی چاول، بھینس کا گوشت ، الکحل مشروبات، بھیڑ اور بکرے کا گوشت ، ڈبہ بند پھل اور جوس ، سیرل کی تیاری اور دیگر ڈبہ بند اشیاء، دودھ سے بنی مصنوعات، ڈبہ بند سبزیوں ، گیہوں، کوکوا مصنوعات، دال ، دیگر سیرل ، مونگ پھلی ، گوار گم وغیرہ کے لیے بہترین مارکیٹ ہے ۔ 2015-16 میں متحدہ عرب امارات کے بازاروں میں 1371 ملین امریکی ڈالر کی مالیت کے اے پی ای ڈی اے کے مقررہ مصنوعات کی برآمدات کی گئی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More