25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اے این سی نے ہیولاک سے سیاحوں کو بچاکر نکالا

Urdu News

نئی دہلی؛ انڈومان نیکوبار جزائر میں 13 ستمبر 2017 سے شدید بارش ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں وہاں کا موسم بہت خراب ہے۔ 17 ستمبر کو سول انتظامیہ سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ کچھ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ماکروز نامی فیری ہیولاک سے سیاحوں کو واپس نہیں لاسکتی اور اس کا واپسی کا سفر منسوخ کردیا گیا ہے۔ پیغام میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ کئی مسافر جن کی پرواز 18 ستمبر کی صبح کو ہونی تھی وہ بھی ہیولاک جزیرے پر پھنسے ہوئے ہیں اور انھیں پورٹ بلیئر واپس لانا ضروری ہے۔ چونکہ سول فیری رات کے وقت ہیولاک جزیرے پر نہیں جاتی اس لیے پھنسے ہوئے سیاحوں کو واپس لانے کے لیے انڈومان نیکوبار کمان سے رجوع کیا گیا تھا۔

بحریہ کے دو جہاز آئی این ایس بنگارام اور آئی این ایس بٹی مالی کو شدید بارش اور خراب موسم کے باوجود سول سیاحوں کو واپس لانے کے لیے بھیجا گیا جن میں دس خواتین، دس مرد اور چار بچے شامل تھیں۔ انھیں آئی این ایس بنگارام کے ذریعے پورٹ بلیئر پہنچایا گیا۔ ان کے علاوہ ڈیفنس سروس اسٹاف کالج کے 54 عہدیداروں کو بھی، جو جزائر کے دورے پر تھے اور مکروز فیری کی منسوخی کی وجہ سے وہاں پھنسے ہوئے تھے، بحریہ کے جہاز واپس لایا گیا۔ اس طرح بحریہ کے جہاز سے کل 78 پھنسے ہوئے لوگوں کو پورٹ بلیئر لایا گیا۔ شہری حکام کی مدد کے لیے اضافی طور پر ان سیاحوں کو جہاز میں ٹھہرنے کی اجازت دی گئی کیونکہ سمندر کی صورتحال بہت خراب تھی ان لوگوں کو بحریہ نےکھانے پینے کا سامان بھی مہیا کیا۔

رات تقریبا ساڑھے گیارہ بجے پورٹ بلیئر پہنچنے کے بعد ان سیاحوں کو پورٹ بلیئر کے ان کے ٹھہرنے کے مقام تک پہنچانے کے لیے بحریہ کی ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی گئی۔ اے این سی کے ذریعے فوری کارروائی اور جہازوں کے ذریعے فوری طور پر فراہم کی گئی مدد کی سیاحوں نے بہت زیادہ ستائش کی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More