34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای ایم ای کی الٹراسائیکلنگ کی مہم کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا

Urdu News

نئی دہلی، بھارتی فوج کی الیکٹرانک اور میکینکل انجینئرنگ کی کور نے اپنی پلاٹینیم جوبلی کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر الٹراسائیکلنگ کی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کو سکندرآباد میں ایم سی ای ایم ای  سے یوم آزادی کے موقع پر  15 اگست 2018 کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔

یہ ٹیم 120 دن میں 25 ہزار  کلو میٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور تمام ریاستوں سے ہوکر گزرے گی۔ یہ مہم  تین مرحلوں میں مکمل کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں ٹیم سکندر آباد سے لہہ اور لہہ سے کنیا کماری جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں ٹیم کنیا کماری سے  تیزو اور پھر تیزو سے کوٹیشور پہنچے گی اور تیسری اور آخری مرحلے میں کوٹیشور سے دہلی جائے گی اور اس طرح سنہرا مربع  مکمل کرے گی۔

یہ ٹیم ملک میں سائیکلنگ کا سب سے طویل فاصلہ طے کرنے کے لئے  گنیز بک میں عالمی ریکارڈ درج کرانے کی کوشش کرے گی۔ اس کے علاوہ  سائیکل سے سب سے تیزی کے ساتھ سنہرا مربع کا راستہ طے کرنے، شمال جنوب سائیکلنگ پر تیز تر راستہ طے کرنے اور مشرق سے مغرب میں سائیکلنگ سے تیز تر راستہ طے کرنے کا لمبابک آف ریکارڈ میں اپنا ریکارڈ درج کرائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More