38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایچ آر ڈی کی وزارت یوگا کو مقبول بنانے کے لئے کئی پروگراموں کا انعقاد کرے گی

Urdu News

نئی دلّی ،  جون ؍ یوگا زندگی جینے کا طریقہ ہے جس کا مقصد ’’ ایک صحت مند جسم میں صحت مند ذہن رکھنا اور اپنی روز مرہ کی زندگی میں یوگا کے فوائد حاصل کرنا ہے ۔ انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت نے یوگا کے تیسرے بین الاقوامی دن کے موقع پر ( 21 جون ، 2017 ) عوام میں اسے مقبول بنانے خاص طور پر ملک کے تمام حصوں میں طلباء اور اساتذہ میں اسے فروغ دینے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں ۔
اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کے ذریعے کئے گئے اقدامات :
یوگا اولمپیاڈ ، 2017 : یہ دوسرا اولمپیاڈ ہے جس میں اپر پرائمری سے لے کر سیکنڈری کی سطح تک کے اسکولی بچوں کو شامل کیا جائے گا ۔ یہ مقابلہ نئی دلّی میں 18 سے 20 جون ، 2017 کو قومی کونسل برائے تعلیمی تحقیق و تربیت ( این سی ای آر ٹی ) میں منعقد ہوگا ۔
اولمپیاڈ کو منعقد کرنے کا مقصد یوگا کے شعبے میں اولمپک کھیلوں جیسے مقابلے یا امن کے لئے دوڑ جیسے مقابلے منعقد کرنا ہے ۔ یوگا اولمپیاڈ کے ذریعہ امن ، ہم آہنگی اور محبت کے حصول کا پیغام دینا ہے ۔ یوگا اولمپیاڈ کا انعقاد اس سال این سی ای آر ٹی کے ساتھ تعلیم کے علاقائی ادارے ( آر آئی ای ) کے ذریعہ کرایا جائے گا ۔ اس سال یوگا اولمپیاڈ کا موضوع ہے ’’ صحت اور ہم آہنگی کے لئے یوگا ۔ ‘‘
یوگا اولمپیاڈ کا مقصد زندگی میں یوگا کی پریکٹس پر عمل کرنا اور اسے سمجھنا اس کا مقصد بچوں میں صحت مند عادتیں پیدا کرنا اور انسانی اقدار پیدا کرنا ہے ۔ اس کا مقصد جسمانی ، جذباتی اور ذہنی صحت کو یوگا کی ورزشوں کے ذریعہ فروغ دینا بھی ہے ۔
این سی ای آر ٹی نے یوگا اولمپیاڈ 2017 کے انعقاد کا عمل پہلے ہی شروع کردیا ہے ۔ انہوں نے تمام ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو یوگا اولمپیاڈ 2017 کے لئے اسکیم اور عام رہنما خطوط بھیج دیئے ہیں اور ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ریاستی سطح پر یوگا اولمپیاڈ کا انعقاد کریں اور اس کے بعد قومی سطح کے یوگا اولمپیاڈ میں شرکت کے لئے ، جو نئی دلّی میں ہوگا ، اپنی ٹیمیں بھیجیں ۔ قومی سطح کا یوگا قومی سطح کے یوگا اولمپیاڈ میں ، جو 18 سے 20 جون ، 2017 کو نئی دلّی میں منعقد ہوگا ، ریاستی ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی جیتنے والی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ ان ٹیموں میں اپر پرائمری کی سطح کے چار لڑکوں اور چار لڑکیوں پر مشتمل ٹیمیں ہوں گی جبکہ سیکنڈری سطح پر بھی چار لڑکے اور چار لڑکیوں کی ٹیمیں ہوں گی ۔
اس کے علاوہ محکمے نے ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محکمہ تعلیم کے سیکریٹریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں تمام متعلقہ عہدہ داروں کو ضروری ہدایات جاری کریں ۔ ایس ای اور ایل کے محکمے کے تحت بھی تمام خود مختار اداروں کو بھی اسی طرح کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔
یوگا کے بین الاقوامی دن 2017 کو فروغ دینے کے لئے اعلیٰ تعلیم کے محکمے کے ذریعہ منعقد کئے جانے والے پروگرام :
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن ( یو جی سی ) نے 21 جون ، 2017 کو یوگا کا بین الاقوامی دن منانے کے دوران تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کو مندرجہ ذیل سرگرمیاں انجام دینے کے لئے سرکلر جاری کئے ہیں اور درخواست کی ہے ۔
* عوامی یوگا ورزش کے ساتھ ساتھ لیکچر ، مباحثے اور یوگا ماہرین کے ذریعہ تقریر کی خاطر مشترکہ یوگا پروٹوکول ( سی وائی پی ) پر جامع تربیتی پروگرام کا انعقاد ۔
* اس تقریب میں طلباء کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں اور اس کے علاوہ طلباء کو کم از کم ایک مہینے کی تربیت دی جانی چاہئیے ۔
* 21 جون ، 2017 کو یوگا کا بین الاقوامی دن منائیں اور یوگا کے بارے میں سوال و جواب کے مقابلے ، یوگا کی تربیت وغیرہ کے انعقاد سمیت یوگا کی ورزش میں شرکت کریں ۔
* کالج کے ٹیچروں کے لئے یوگا ورک شاپس کا انعقاد کریں اور نوجوانوں میں یوگا کو فروغ دینے کے لئے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے سالانہ میلوں میں یوگا کے پروگرام متعارف کرائیں ۔
یو جی سی نے یوگا کے کئی کورس کو منظور ی دی ہے جن میں بی ایس سی( یوگا) ، ایم ایس سی ( یوگا ) ، ڈاکٹر آف فلاسفی ( پی ایچ ڈی ان یوگا ) ، یوگا میں پی جی ڈپلومہ ، یوگا تھیراپی میں پی جی ڈپلومہ شامل ہیں ۔ یو جی سی ، سی بی ایس ای کے ذریعہ نیٹ کے امتحان کے لئے یوگا کو ایک مضمون کے طور پر پہلے ہی شروع کر چکی ہے ۔ 22 جنوری ، 2017 کو منعقد نیٹ کے امتحان میں 7279 امیدواروں نے شرکت کی ۔ یو جی سی نے 54 یونیورسٹیوں میں یوگا کے شعبوں کی نشاندہی کی ہے اور تین یونیورسٹیوں میں قومی سطح کے یوگا مراکز قائم کئے جائیں گے ۔ چھ مرکزی یونیورسٹیوں کو یوگا کے شعبوں کے لئے نشان دہی کی گئی ہے ۔ یو جی سی نے تمام چھ سینٹرل یونیورسٹیوں کو دس دس کروڑ روپئے کی گرانٹ دی ہے ۔ یو جی سی نے یوگا کی سائنس کے لئے ایک بین یونیورسٹی مرکز قائم کرنے کا جائزہ لینے کے لئے بنگلورو کی سوامی وویکانند یوگا انوسندھان سنستھا یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر ایچ آر ناگیندر کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی قائم کی ہے ۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کردی ہے ۔
اے آئی سی ٹی ای نے مطلع کیا ہے کہ وہ اے آئی سی ٹی ای کے تسلیم شدہ تمام تکنیکی اداروں کو آئی ڈی وائی 2017 منانے کے لئے سرکلر جاری کرچکے ہیں اور اس نے ورک شاپ کے انعقاد کے ذریعہ یوگا کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے پروگراموں کا انعقاد کیا ہے ۔ ایچ آر ڈی کی وزارت نے تمام آئی آئی ٹی ، آئی آئی آئی ٹی ، آئی آئی ایم ، آئی ۱آئی ایس ای آر ، آئی آئی ایس سی ، این آئی ٹی اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو خطوط جاری کئے ہیں کہ وہ پورے جوش و خروش کے ساتھ یوگا کا بین الاقوامی دن 2017 منائیں اور یوگا کی ورزش ، یوگا تھان ، لیکچر ، مباحثے ، کانفرنس ، سوال و جواب کے مقابلے وغیرہ کا انعقاد کریں ۔
اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (اگنو ) نے بھی تصدیق کی ہے کہ یونیورسٹی 19 جون سے 21 جون ، 2017 کے دوران تین دن تک یوگا فیسٹیول کا انعقاد کرے گی ۔ آیوش کی وزارت نے درخواست کی ہے کہ 21 جون ، 2017 کو یوگا کا تیسرا بین الاقوامی دن منانے کے لئے تعلیمی اداروں کو کھلا رکھا جائے اور اس کا ایکشن پلان ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے گا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More