21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایٹم ایگویان نے اِفّی 2017 میں ماسٹر کلاس کی میزبانی کی

Urdu News

 نئی دہلی، کنیڈین اسٹیج اور فلم ڈائریکٹر، رائٹر اور پروڈیوسر ایٹم ایگویان نے ہندوستان کے اڑتالیسویں بین الاقوامی فلم میلے کے آٹھویں دن ایک خصوصی ماسٹر کلاس کی میزبانی کی۔

ایٹم ایگویان کناڈا کے سب سے زیادہ معروف ڈائریکٹروں میں سے ایک ہیں، جنھیں فرانسیسی حکومت نے نائٹ ہوڈ سے نوازا تھا۔ انھیں کناڈا کے سب سے بڑے اعزاز آرڈر آف کناڈا سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

ان کی فلم ایکزوٹیکا، جس نے کینس 94 میں ایف آئی پی آر ای ایس سی آئی انعام جیتا تھا، ان کی پہلی بین الاقوامی فلم تھی۔ ان کی فلم ‘دی سویٹ ہیئر آفٹر’ ناقدین کے ذریعے سب سے زیادہ سراہی گئی فلم ہے، جسے دو اکیڈمی ایوارڈ نامزدگی حاصل ہوئی تھی۔ ان کی دیگر فلمیں ویئر دی ٹروتھ لائیز، ایڈوریشن اور دی کیپٹیو، کینس میں پامے ڈی اور کے لئے مسابقت میں شامل تھی۔

ایکزوٹیکا ایک فرض شناس بیوی اور ماں کی کہانی ہے، جو اپنے شوہر کی تعظیم کا اس وقت دوبارہ جائزہ لیتی ہے جب وہ اس کی لاؤنڈری میں ایک دوسری عورت کا انڈرویئر پاتی ہے۔ سچ کا پتہ لگانے کے لئے اس کی کوشش اسے آزادی کے ایک غیرمتوقع راہ پر لے جاتی ہے۔

اِفّی 2017 کے دوران 27 نومبر کو ایٹم ایگویان کی منعقدہ ماسٹر کلاس  ابھرتے ہوئے فلم سازوں اور سنیما کے شائقین کے لئے ایک نعمت تھی، کیونکہ اس میں انھوں نے فلم سازی کے اپنے انداز اور ڈائریکشن کے دیگر پہلوؤں کے بارے میں اظہار خیال کیا۔

ایٹم ایگویان نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ کوئی بھی ڈرامے پر مبنی فلم چل پڑتی ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ فلم کی پیشکش پر نگاہ ایک ناظر کی حیثیت سے ڈالیں۔ یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جب حقیقی تبدیلی آتی ہے۔ فطرت پسندی کا یہ شعور ہے جسے میں اپنی ہر فلم میں پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔  فلم کا ڈھانچہ، کہانی کا بیانیہ اور منظرنامہ حقیقی ہونا چاہئے۔ میری کہانیاں ہمیشہ غیرروایتی رہی ہیں۔

اِفّی کے فیسٹول ڈائریکٹر سنیت ٹنڈن نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ جناب ایگویان نے اِفّی 2017 کا ایک جزو بننے پر رضامندی ظاہر کی۔ میں لمبے عرصے سے ان کی فلمیں دیکھتا رہا ہوں اور اِفّی میں ان کی فلمیں ہمیشہ شامل رہی ہیں۔ ذاتی طور پر ان کی یہاں موجودگی حیرت انگیز ہے اور انھیں کل اس فلم میلے میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔. اِفّی کے اڑتالیسویں ایڈیشن کا انعقاد گوا میں 20 سے 28 نومبر 2017 کے دوران کیا جارہا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More