27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ڈی ایم اے کے ذریعے ممبئی ہوائی اڈے پر سی بی آر این ایمرجنسی کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی، قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق قومی اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ممبئی میں واقع چھترپتی شیواجی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر ایک بنیادی تربیتی پروگرام کا اہتمام کررہی ہے۔ آج سے شروع اس چھ روزہ تربیتی پروگرام کا مقصد ہوائی اڈے پر کیمیکل، بایولوجیکل، ریڈیولوجیکل اور نیوکلیئر (سی بی آر این) ایمرجنسی سے پیدا شدہ حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے ایئرپورٹ ایمرجنسی سے نمٹنے والے افراد (اے ای ایچ) کی تیاریوں میں اضافہ کرنا ہے۔ سی بی آر این ایمرجنسی کے حالات، کیمیکل، بایولوجیکل، ریڈیولوجیکل اور نیوکلیئر مواد کے سبب پیدا ہونے والے خطرات سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس تربیتی پروگرام کا انعقاد ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) اور انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ الائیڈ سائنسز (آئی این ایم اے ایس) کے اشتراک اور تعاون سے کیا جارہا ہے۔

سی بی آر این ایمرجنسی حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے مخصوص ہنر اور کوشش کی ضرورت ہوتی ہے۔ درحقیقت سی بی آر این سے متعلق ایک چھوٹا واقعہ بھی  ہوائی اڈے پر لوگوں کے لئے مشکلات اور پریشانیوں کا سبب بن سکتا ہے۔ اس تربیتی پروگرام سے ہمارے ہوائی اڈوں پر سی بی آر این سیفٹی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ علاوہ ازیں اس کے ذریعے ہوائی اڈوں پر ایمرجنسی حالات سے نمٹنے والے افراد (اے ای ایچ) کسی بھی سی بی آر این ایمرجنسی حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے اہل ہوں گے۔

یہ تربیتی پروگرام لیکچرس کے علاوہ فیلڈ ٹریننگ بشمول زہریلے مواد کی شناخت اور صفائی کے عمل سے متعلق لائیو مظاہرے پر مشتمل ہے۔ اس کے دوران ذاتی تحفظاتی آلات (پی پی ای) کے استعمال کی بھی تربیت دی جائے گی۔ اس تربیتی پروگرام کے ذریعے  ہوائی اڈے پر ایمرجنسی حالات سے نمٹنے والے افراد (اے ای ایچ) کو ضروری آلات سے لیس ہوسکیں  گے۔ علاوہ ازیں اس تربیتی پروگرام کے ذریعہ یہ افراد لوگوں کو بنیادی طبی امداد اور ابتدائی نفسیاتی و سماجی امداد بھی فراہم کرنے کے قابل ہوں گے۔

شراکت دار محکموں مثلاً بھابھا آٹومک ریسرچ سینٹر (بی اے آر سی)، قدرتی آفات سے نمٹنے والی قومی فورس (این ڈی آر ایف)، آئی این ایم اے ایس، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز (این آئی ایم ایچ اے این ایس) کے ماہرین تربیتی پروگرام کے شرکاء کو تربیت دیں گے۔

کل 200 اہلکاروں کو سی بی آر این ایمرجنسی کے متعدد پہلوؤں سے متعلق تربیت دی جائے گی۔ اس میں آدھے دن کے ماڈیول میں کام کرنے والے 150 اسٹاف کو حساس بنانا شامل ہے۔

اس سے قبل چنئی اور کولکاتہ ہوائی اڈوں پر اسی طرح کے تربیتی پروگراموں کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا جاچکا ہے۔ قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق قومی اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کی سیریز چلارہی ہے، تاکہ ہوائی اڈوں پر ایمرجنسی حالات سے نمٹنے والے افراد اس وقت تک مناسب طور پر کسی بھی حادثے سے نمٹنے کے قابل ہوسکیں، جب تک کہ حادثے سے نمٹنے والی مخصوص ٹیمیں ہوائی اڈے پر نہیں پہنچ جاتی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More