35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ڈی ایم اے نے امرناتھ یاترا سے قبل فرضی مشق کا اہتمام کیا

Urdu News

نئی دہلی، قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق قومی اتھاریٹی( این ڈی ایم اے) نے 22 جون تا 25 جون کے دوران بلتال اور پہلگام بیس کیمپوں پر فرضی مشق کا انعقاد کیا تاکہ آنے والے امرناتھ یاترا کے انتظام و انصرام میں مصروف تمام شراکت داروں کی تیاریوں اور میکنزم کاجائزہ لیا جاسکے۔ بلتال اور پہلگام ۔ چندن واڑی کے راستوں سے متصل اہم علاقوں میں فرضی مشقوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس مشق  کے دوران قدرتی آفات کے ساتھ ساتھ انسانوں کے ذریعہ پیدا کردہ آفتوں کا بھی احاطہ کیا گیا۔

قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق قومی ا تھاریٹی( این ڈی ایم اے) کے ماہرین نے قدرتی آفات کے بندوبست کے اہم پہلوؤں مثلا حادثے سے نمٹنے کے لئے ٹیم کی تشکیل، متعدد شراکت دار ایجنسیوں کے درمیان تال میل، علاقوں کو خالی کرانے ، طبی تیاری اور ٹراما کاؤ نسلنگ جیسے امور میں شرکاء کو تربیت فراہم کی۔ این ڈی ایم اے کے رکن لیفٹیننٹ جنرل این سی ماروا( ریٹائرڈ) نے کہا کہ ‘‘اس مشن کا مقصد شری امرناتھ شرائن بورڈ( ایس اے ایس بی)، ضلع انتظامیہ اور حکومت کی دیگر کلیدی ایجنسیوں کے حکام کی تیاریوں میں مزید اضافہ کرنا ہے تاکہ یاترا کے دوران کسی بھی قسم کے حادثے سے بخوبی نمٹا جاسکے۔’’

 دونوں فرضی مشقوں کاآغاز پہلےدن ایک کوآرڈیننشن کانفرنس سے ہوا، جب کہ دوسرے دن ٹیبل ٹاپ مشق کا اہتمام کیا گیا۔ تمام اہم محکموں مثلاً ایس اے ایس بی، قدرتی آفات سے نمٹنے والی قومی فورس( این ڈی آر ایف) ، قدرتی آفات سے نمٹنے والی ریاستی فورس( ایس ڈی آر ایف)، راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف)، آر می، پولیس ، صحت، شہری دفاع، ٹرانسپورٹ ، آگ اور دیگر ایمرجنسی خدمات کے ا علی افسران نے ابتدائی میٹنگوں میں شرکت کی اور فرضی مشقوں میں حصہ لیا۔

فرضی مشقوں کے اختتام پر این ڈی ایم اے کے ماہرین کے ذریعہ مشق کے بعد تمام امور کاجائزہ لیا گای۔ اس جائزہ کے دوران ماہرین نے پوری کارروائی کے بارے میں گفتگو کی اور ان علاقوں کی نشاندہی کی جہاں مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ماروا  ( ریٹائرڈ) نے کہا کہ ‘‘ مختلف ایجنسیوں کے درمیان بہتر اشتراک و تعاون کی بے حد اہمیت ہے اور اکثر یہ کامیابی کے ساتھ  قدرتی آفات سے سے نمٹنے کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔’’

 جنوبی کشمیر میں واقع گوفہ مندر تک سالانہ امرناتھ یاترا کی شروعات 28 جون کو ہوگی۔

 قدرتی آفات سے نمٹنے والی قومی اتھارٹی( این ڈی ایم اے) ملک بھر میں مسلسل اس طرح کے فرضی مشقوں کا انعقاد کرتی رہتی ہے تاکہ متعدد قسم کے قدرتی آفتوں سے نمٹنے کی تیاریوں اور جوابی میکنزم کو بہتر بنایا جاسکے۔ اس سے قبل جون میں ہی  اترپردیش کے 23 اضلاع میں سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کے لئے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More