27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایم او آئی ایل کو الیکٹرک گاڑیوں کیلئے میگینز اور دفاعی مینوفیکچرنگ کیلئے ٹنگسٹن فراہم کرانے میں تعاون دینے کی ضرورت: اسٹیل کے وزیر جناب بریندرسنگھ

Urdu News

 نئی دہلی،1 ،موآئل (ایم او آئی ایل) کو الیکٹرک گاڑیوں وغیرہ میں استعمال ہونے والی بیٹریوں کیلئے میگینز کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تکنیکی فروغ کے ذریعہ میک ان انڈیا میں اپنا اہم تعاون دینا چاہئے۔ یہ بات آج فولاد کے وزیر جناب بریندرسنگھ نے وزارت فولاد کے تحت سرکاری شعبے کی صنعت ؍ ادارے (پی ایس یو) ایم او آئی ایل کی وسط مدتی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیر موصوف نے پی ایس یو سے کہا کہ اسے ہندوستان میں دفاعی سازوسامان کی پیداوار اور مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو مستحکم کرنے کیلئے ٹنگسٹن کی کانکنی اور پیداوار میں ہنر اور صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے منصوبہ بندی کرنی چاہئے۔

جناب سنگھ نے مزید کہا کہ کھ موآئل (ایم او آئی ایل) کو ہندوستان میں خام میگینز کی پیداوار میں اس کی مربوط پیداوار کو آگے لے جانے کیلئے اس کے رہنما مقام کا فائدہ اٹھاکر اسٹریٹجک حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کو اپنی توسیعی کوششوں میں فولادی آمیزش کی پیداواری سہولیات میں اضافہ کرنے کیلئے زیادہ تر شراکت داری حاصل کرنے کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔

 وزیر موصوف نے  مزید کہا کہ ہندوستان میں ای-رکشا، ای-ٹیمپو اور ای-کاروں کی بڑی گنجائش اور صلاحیت ہے جن کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایم وی ای ایل کو اپنے آپ کو تیار رکھنے کی ضرورت ہے ۔ وزیر فولاد نے کہا کہ دراصل کمپنی کو اسٹیل بنانے، ڈرائی سیل بیٹریاں اور پینٹ وغیرہ میں میگینز کے استعمال کے علاوہ اس کے  نئے اور اختراعی استعمال کو دریافت کرنا چاہئے۔ ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کے تحت تکنیکوں کو اپ ڈیٹ کرنے یا دوسروں سے خریدنے کی بجائے نئی ٹیکنالوجیوں کو فروغ دینے کیلئے توجہ مبذول کرنی چاہئے۔ کمپنی کو ہر سطح اور گریڈ کے خام میگینز جس میں سب سے کم درجے کا خام میگینز بھی شامل ہے کو استعمال کرنے کیلئے کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت فولاد، خود کی صلاحیتوں میں فروغ اور ملکی تکنیکوں کی اختراع اور کھوج کے مقصد سے آر اینڈ ڈی کیلئے ہر ممکن تعاون دے گی۔ ہندوستان میں ریسورس بیس کو مستحکم کرنے کیلئے معدنیات کی کھوج سے متعلق سرگرمیوں کو تیز تر کرنے کی ضرورت ہے۔

 جناب بریندرسنگھ نے مزید کہا کہ موآئل خام دھات کے نقل وحمل کیلئے متبادل طریقوں کے استعمال کے ممکنات کا جائزہ بھی لے سکتی ہے، جو ماحول دوست اور سستے ہوں۔ کانوں کو بند کرنے میں ریت کی ضروریات کو ، اختراعی طریقوں جیسے مقامی کسانوں کے ساتھ اشتراک سے پورا کیا جاسکتا ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ ایم او آئی ایل کو اختراع اور ٹیکنالوجی میں لیڈر صنعت بننے کیلئے اپنے آپ کو اس حد تک فروغ دینا چاہئے کہ باہر کی دیگر کمپنیاں ٹیکنالوجی میں تعاون حاصل کرنے کیلئے اہم او آئی ایل کی جانب رخ کریں۔

وزیر فولاد جناب بریندرسنگھ نے کہا کہ اسٹیل کی پیداواری صلاحیت کو 300 ملین ٹن تک بڑھانے اور میگینز کی پیداوار کی ناکافی دستیابی کیلئے میکینز کی ضروریات کے پیش نظر میگینز کی یپداوار میں اضافے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے ایم او آئی ایل کو خام میگینز کیلئے بیرونی اثاثے؍ سرمایہ کاری میں شراکت داری حاصل کرنے کی  ضرورت ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More