39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جے پی نڈا نے صحت کے قومی مشن کی دسویں مشترکہ جائزہ مشن رپورٹ جا ری کی

श्री जे.पी नड्डा ने राष्ट्रीय स्वास्थय मिशन (एनएचएम) की 10वीं सामान्य समीक्षा मिशन (सीआरएम) रिपोर्ट जारी की
Urdu News

نئی دہلی،؍جون ، صحت کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا نے آج یہاں صحت کے قومی مشن کی 10دیں مشترکہ جائزہ مشن سی آر ایم رپورٹ کے پھیلاؤ کیلئے ایک تقریب کےدوران کہا کہ سرکاری اور نجی سیکٹر حفظان صحت کے معیار کو یقینی بناناہماری اہم ترجیح ہے۔ البتہ نئے چیلنجز اس بات کی مانگ کرتے ہیں کہ ہم کو اختراعی حکمت عملی تیار کرنا ہےاور نئےنظریات اور اختراعات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ان سے فائدہ اٹھانا ہے تاکہ کوئی بھی شخص ہماری خدمات سے محروم نہ رہ جائے۔ اس موقع پر صحت اور خاندانی فلاح بہبود کے وزرائے مملکت جناب فگن سنگھ کلستے اور محترمہ انوپریہ پٹیل بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر منعقد ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب نڈا نے کوڑھ، ملیریا، کالازارجیسی  بیماریوں کوختم کرنے کیلئے ضروری  مضبوط حفظان صحت نظام کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب نڈا نے کہا کہ مضبوط حفظان صحت بہت ضروری ہیں ۔ مقررہ وقت اور ڈھانچہ جاتی بیماری کے خاتمے کے منصوبوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر صحت نے مزید کہا کہ معیار کےاعتبارسے حفظان صحت کی  خدمات فراہم کرانے میں بہتری آئی ہے۔ جناب نڈا نے مزید کہا کہ گزشتہ تین سال میں بہت سے نئے اقدامات شروع کئےگئے ہیں۔لاگت کم کی گئی ہے اور رسائی میں وسعت دی گئی ہے جبکہ وزارت نے عام صحت کی دیکھ بھال کی جانب پیش قدمی کی ہے۔ ریاستوں کو مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئےجناب نڈا نے ریاستوں سے کہا کہ وہ خدمات کی فراہمی کیلئے اختراعی پروگرام شروع کرنےکےسلسلےمیں اپنی تجاویز کے ساتھ آگے آئیں۔ وزیرموصوف نے کہا کہ مشترکہ این سی ڈی ایس پروگرام کی عام اسکریننگ کے تحت پہلے مرحلے میں  30سال سے زیادہ کی عمر کے ہر شخص کی ملک کے 100ضلعوں میں اسکریننگ کی جائےگی۔آہستہ آہستہ یہ پورے ملک کا احاطہ کرےگی اور تقریباً 50 کروڑلوگ اس کے تحت آئیں گے، جس سے  کہ بروقت مداخلت سے ملک میں بیماری کے بوجھ کو کم کیاجا سکتا ہے۔ وسیلے کےمشترکہ مشن کی ستائش کرتے ہوئے جناب نڈا نے کہا کہ یہ ایک منفرد ہے، کیونکہ ضلعوں اورریاستوں نے  نہ صرف اپنی بہترین  کارکردگی کا مظاہرہ کیا بلکہ اپنے چیلنجوں سے بھی باخبر ہیں۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صحت  اورخاندانی فلاح و بہبود کے وزیر مملکت فگن سنگھ کلستے نے کہا کہ صحت کے قومی مشن سے صحت کے نتائج میں بہتری آئی ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ نیشنل ہیلتھ مشن ریاست اور ذیلی ضلع سطحوں پر صحت کے عوامی نظام کو مستحکم کرنے میں مسلسل ایک اہم رول ادا کرتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ انوپریہ پٹیل نے کہا کہ مشترکہ جائزہ مشن  صحت کے قومی مشن کے جائزے کیلئے ایک اہم میکنزم ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More