26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اکیاونویں آئی ایف ایف آئی کی اختتامی تقریب میں گولڈن پیکاک ایوارڈ کا اعلان کیا جائے گا

Urdu News

اکیاونویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کا آج اختتام ہوجائے گا۔ گوا کے پناجی میں 24 جنوری 2021 کو منعقد ہونے والے فلمی میلے کی اختتامی تقریب میں باوقار گولڈن پیکاک ایوارڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

دنیا بھر کی فیچر فلمیں گولڈن پیکاک ایوارڈ اور دیگر ایوارڈوں کے لئے مسابقت کررہی ہیں۔

ان میں درج ذیل 15 فلمیں ہیں، جنھوں نے آئی ایف ایف آئی میں فلم شائقین کی تفریح طبع کا سامان مہیا کیا اور انھیں تحریک دی اور متاثر کیا۔

  1. ٹیاگو گوئیدیس کی دی ڈومین (پرتگال)
  2. اینڈرس ریفن کی دی ڈارک نیس (ڈنمارک)
  3. کامین کالیو کی فروری (بلغاریہ، فرانس)
  4. نیکولس موری کی مائی بیسٹ پارٹ (فرانس)
  5. پی اوتر ڈومالیوسکی کی آئی نیور کرائی (پولینڈ، آئرلینڈ)
  6. لیونارڈو میڈیل کی لا ویرونیکا (چلی)
  7. شن سو-وون کی لائٹ فار دی یوتھ (جنوبی کوریا)
  8. لوئس پٹینو کی ریڈ مون ٹائڈ (اسپین)
  9. علی گھاویتن کی ڈریم اباؤٹ سہراب (ایران)
  10. رمن رسولی کی دی ڈاگس ڈیڈنٹ سلیپ لاسٹ نائٹ (افغانستان، ایران)
  11. کون چین- نیئن کی دی سائلنٹ فاریسٹ (تائیوان)
  12. داریا اونش شینکو کی دی فارگاٹن (یوکرین، سوئٹزرلینڈ)
  13. کرپال للیتا کی برج (بھارت)
  14. سدھارتھ ترپاٹھی کی اے ڈاگ اینڈ ہز مین (بھارت)
  15. گنیش ونایاکن کی تھائن (بھارت)

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More