Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اپریل 2018 میں منعقد ہونے والی دولت مشترکہ وزرائے کھیل کانفرنس میں شرکت کے لئے دولت مشترکہ کی جنرل سکریٹری محترمہ پیٹریشیا جینٹ اسکاٹ لینڈ نے کرنل راجیہ وردھن راٹھور کو مدعو کیا

Urdu News

نئی دہلی، دولت مشترکہ کی جنرل سکریٹری محترمہ پیٹریشیا  جینٹ اسکاٹ لینڈ نے آج یہاں   نوجوانوں کے امور  اور  کھیلوں کے  مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) کرنل راجیہ وردھن راٹھور سے ملاقات کی۔

با ت چیت کے دوران کرنل راٹھور نے    دولت مشترکہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ    دولت مشترکہ یوتھ فیسٹول    کے انعقاد   کی تجویز پیش کی۔   مجوزہ  یوتھ فیسٹو ل سے    دولت مشترکہ  ممالک کے نوجوانوں کو    غیر رسمی ماحول میں    ایک دوسرے  ملکوں کے نوجوانوں سے   گھلنےملنے کا موقع ملے گا، جبکہ   کھیلوں  میں     بہت زیادہ مسابقتی ماحول میں    ا نہیں یہ موقع نہیں ملتا۔   کرنل راٹھور نے کہا کہ   دولت مشترکہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ دولت مشترکہ یوتھ فیسٹول  کے انعقاد سے    ایک مثبت پیغام دینے کی   کھیلوں  کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر نے    دولت مشترکہ کی سکریٹری جنرل  کو      کھیلو انڈیا اسکیم   ا ور آنے والے   کھیلو انڈیا اسکول گیمز  کے بارے میں بھی بتایا۔     انہوں نے دولت مشترکہ کی سکریٹری جنرل کو یہ بھی بتایا کہ کھیلوں میں   شورش زدہ علاقوں  کے نوجوانوں کو    ملیٹنسی سے دور  لےجانے کی صلاحیت ہوتی ہے اس کے لئے انہوں نے وادی کشمیر کی مثال پیش کی جہاں پر   فٹبال کو مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔

دولت مشترکہ کی سکریٹری جنرل نے   اپریل  2018 میں  ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ    منعقد کی جانے والی  دولت مشترکہ وزرائے کھیل  کانفرنس  کے لئے  کرنل راٹھور کو مدعو کیا۔    کرنل راٹھورنے اس دعوت کو قبول کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More