40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آندھرا پردیش میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے آئی ٹی ڈی سی نے 550 کروڑ روپے کے پروجیکٹ حاصل کیے؛

Urdu News

نئی دہلی۔ انڈیا ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن  (آئی ٹی ڈی سی) نے 10 اپریل 2018 کو مجوزہ 550 روپے کی لاگت والے آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری ضلع کے کاکی ناڈا میں واقع بھیرولنکا میں ایک بڑے سیاحتی مقام کے پروجیکٹ کو فروغ دینے کے لیے حیدرآباد کی میسزسوراس امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط کیا ہے۔ ریاست کی آئی ٹی ڈی سی کے لیے یہ پروجیکٹ اپنی طرح کا پہلا پروجیکٹ ہے جسے متعدد پرائیویٹ دعویداروں پر فوقیت دی گئی ہے۔

آئی ٹی ڈی سی ڈی پی آر کے لیے رابطہ کار ایجنسی کے علاوہ نافذ کرنے والی ایجنسی ہوگی اور عمل درآمد تین مراحل مثلاً ڈی پی آر کی تیاری،  550 کروڑ کی لاگت والے پروجیکٹ کا نفاذ اور پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا نفاذ عمل میں آئے گا۔

آئی ٹی ڈی سی کا ملک میں سیاحت کی ترقی، اس کے فروغ اور توسیع میں اہم رول رہا ہے۔ وزارت برائے سیاحت، وزارت برائے ثقافت اور متعدد ریاستی حکومتوں کے ڈویژن نے بنیادی ڈھانچے کے (6 پروجیکٹوں) کو مکمل کیا ہے۔ ڈویژن نے ملک میں متعدد سیاحتی پروجیکٹوں کے لیے 85 سے زائد ڈی پی آر تیار کیے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More