27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آرمی ہوسپٹل (آر اینڈ آر) میں نرسوں کا بین الاقوامی دن منایا گیا

Urdu News

نئی دہلی، آرمی ہوسپٹل (آر اینڈ آر) دہلی کینٹ میں  آج  نرسوں کے   بین الاقوامی   دن کے موقع پر   نرسوں کا دن منانے کے لئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا  گیا ۔    آرمی ہوسپٹل کے کمانڈنٹ لفٹننٹ جنرل یو کے   شرما نے   مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ     ہیلتھ ٹیم کی  سب سے اہم  رکن ہونے کی حیثیت سے  نرسیں  مریضوں کے    ٹھیک ہونے کے عمل میں ایک اہم رول ادا کرتی ہیں۔   انہوں نے یہ بھی کہا کہ نرسوں کا پیشہ  نہ صرف   چیلنج  بھرا ہے بلکہ     اس سے    انعام بھی ملتا ہے۔

ملٹری نرسنگ سروس   کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل    (اے ڈی جی ایم این ایس) میجر جنرل    انا کٹی بابو   نے بات دہرائی کہ حالیہ وقت میں   سماجی ضرورتوں  اور اثرات کے جواب میں نرسنگ میں  زبردست تبدیلیاں آئی ہیں۔    انہوں نے کہا کہ  فلورینس نائٹ اینگل کے وقت  سے ہی   نرسوں نے  پوری دنیا  میں اپنی صلاحیت ثابت کردی ۔    نرسوں کا دن ایک اہم دن ہے   کیونکہ اس پیشہ سے وابستہ خواتین کے ذریعہ زبردست رول کو اجاگر کرنے کا ایک موقع  فراہم کرتا ہے۔

نرسوں کے  بین الاقوامی دن 2018 کے موقع پر   نرسنگ کالج کے اساتذہ نے   ایک سپموزیم کا اہتمام کیا    جس کا موضوع تھا   ‘نرسیز  اے وائس ٹو لیڈ :ہیلتھ از اے ہیومن رائٹ’   لفٹننٹ جنرل یو کے شرما نے   نرسنگ  افسران کو   اسپتال کے تئیں ان کی خدما ت کے  صلہ میں سرٹی فیکیٹس آف ایکسیلینس پیش کئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More