27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق ایک ہفتے تک جاری رہنے والی آئی پی سی سی کی میٹنگ نئی دہلی میں شروع

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستان 30 ستمبر تا 4 اکتوبر 2019 تک جاری رہنے والی آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق ایک ہفتہ طویل بین حکومتی پینل (آئی پی سی سی) کے تیسرے ورکنگ گروپ کی چھٹی جائزہ رپورٹ  سے متعلق سرکردہ مصنفوں کی دوسری میٹنگ کی میزبانی کررہا ہے۔

اس موقع پر آج ایک پریس بریفنگ کے دوران ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت کے سکریٹری جناب سی کے مشرا نے درپیش چیلنجوں اور آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق مؤثر حل کے بارے میں غور و خوض کیا۔ انھوں نے بتایا کہ آئی پی سی سی کے مصنفین اور سائنس داں آب و ہوا کی تبدیلی کی روک تھام کے لئے مزید مؤثر اور تازہ ترین تحقیقات کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔ جناب سی کے مشرا نے مزید کہا کہ ’’اختراع اور ٹیکنالوجی سے متعلق عالمی اتحاد آگے کے لئے راستہ ہے۔‘‘

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image00149EF.jpg

نئی دہلی میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس میٹنگ میں تقریباً 65 ملکوں سے تعلق رکھنے والے  200 سے زائد ماہرین اور مصنّفین کے شرکت کرنے کا امکان ہے۔ اس میں ہندوستان سے شامل ہونے والے 12 مصنّفین بھی شامل ہیں۔

تیسرے ورکنگ گروپ کے مشترکہ صدر جناب جم سکیا نے چھٹی جائزہ رپورٹ کے رول کو اجاگرکیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’تیسرے ورکنگ گروپ کے پہلے کے تجزیے کی بنیاد پر یہ رپورٹ اس بات پر زور دے گی کہ ماحولیات کی تبدیلی کی روک تھام کے لئے مستقبل قریب میں کیا کیا جاسکتا ہے اور پالیسی، ادارہ سازی اور مالیات کے ذریعے آب و ہوا کی تبدیلی کی روک تھام کے کارروائیوں کو کس طرح انجام تک پہنچایا جاسکتا ہے۔‘‘

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002DKJE.jpg

چھٹی جائزہ رپورٹ (اے آر6) صرفہ اور ذہنی رویہ کے درمیان رابطہ، گرین ہاؤس گیس کے اخراج اور اختراع و ٹیکنالوجی کے کردار جیسے موضوعات پر غور و فکر کرے گی اور ان کا جائزہ لے گی۔ علاوہ ازیں یہ رپورٹ مختصر مدتی سے لے کر وسط مدتی کارروائیوں کے دوران رابطے اور پیرس معاہدے  میں مذکور طویل مدتی  حرارتی ہدف کو مدنظر رکھ کر ان کی افادیت اور مؤثریت کا بھی جائزہ لے گی۔  مزید برآں یہ رپورٹ توانائی، زراعت، شجرکاری، جنگلات، زمین کے استعمال، عمارتوں، نقل و حمل اور صنعت جیسے شعبوں میں آب و ہوا کی تبدیلی کی روک تھام سے متعلق آپشنز کا بھی جائزہ لے گی۔

30جنوری تا 8 مارچ 2019 کے دوران ماہرین کے جائزے کے لئے پہلا آرڈر ڈرافٹ دستیاب رہے گا۔ حکومت اور ماہرین کے تجزیے کے لئے دوسرا آرڈر ڈرافٹ 13 جولائی سے لے کر 13 ستمبر 2020 تک دستیاب رہے گا، اس میں پالیسی سازوں کے لئے پہلے ڈرافٹ  کا خلاصہ بھی رہے گا۔ آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق بین حکومتی پینل (آئی پی سی سی) کا 12 جولائی تا 16 جولائی 2021 کے دوران اختتامی اجلاس میں آئی پی سی سی کی چھٹی تجزیہ رپورٹ میں تیسرے ورکنگ گروپ کے تعاون کے سلسلے میں غور و فکر کرنے کا امکان ہے۔

تینوں آئی پی سی سی ورکنگ گروپ میں سے ہر ایک 2021 میں چھٹی جائزہ رپورٹ میں اپنے اپنے تعاون کو جاری کرے گا۔ 2022 میں سبھی کو ملاکر ایک مربوط رپورٹ ان تینوں خصوصی رپورٹوں کے ساتھ سبھی کو باہم مربوط کرے گا۔ ان تینوں خصوصی رپورٹوں کو آئی پی سی سی موجودہ تجزیے کے مرحلے میں تیار کررہی ہے۔ اس رپورٹ کو آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی سی سی) کے وقت 2023 کے عالمی اسٹاک  کو باخبر کرنے کے لئے جاری کی جائے گی۔ آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے انعقاد کے دوران تمام ممالک عالمی حرارت کو 2 ڈگری سیلسیس سے نیچے رکھنے اور عالمی حرارت کو 1.5 ڈگری سیلسیس تک لے جانے کی کوشش کرنے کے پیرس معاہدہ کے ہدف کے سلسلے میں اپنی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

آئی پی سی سی کا تعارف:

آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق بین حکومتی پینل (آئی پی سی سی) آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق علوم کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کا ادارہ ہے۔ اس کا قیام 1988 میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) اور عالمی موسمیاتی ادارہ (ڈبلیو ایم او) کے ذریعے عمل میں لایا گیا تھا، تاکہ آب و ہوا کی تبدیلی، اس کے اثرات اور خطرات نیز آب و ہوا کی تبدیلی کی روک تھام کے لئے اختیار کی جانے والی حکمت عملی  سے متعلق وقفے وقفے سے ہونے والے سائنسی تجزیے کے بارے میں عالمی رہنماؤں کو بتایا جائے۔ اس میں کل 195 رکن ممالک ہیں۔

دنیا بھر سے لاکھوں افراد آئی پی سی سی کے کاموں میں اپنا تعاون پیش کرتے ہیں۔ تجزیاتی رپورٹوں کے لئے آئی پی سی سی کے سائنس داں ہر سال شائع ہونے والے ہزاروں سائنسی مقالات کا تجزیہ کرنے کے لئے رضاکارانہ طور پر اپنا وقت نکالتے ہیں، تاکہ آب و ہوا کی تبدیلی کے محرکات اس کے اثرات اور مستقبل کے خطرات اور ان خطرات میں کمی لانے کے لئے کس طرح کے اقدامات  اپنائے جاسکتے ہیں، سے متعلق ایک جامع خلاصہ فراہم کیا جاسکے۔

آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق بین حکومتی پینل (آئی پی سی سی) تین ورکنگ گروپ پر مشتمل ہے۔ پہلا ورکنگ گروپ آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق فزیکل سائنس کے امور کو دیکھتا ہے۔ دوسرا ورکنگ گروپ اس کے اثرات اور اس کے خطرات کے امور کو دیکھتا ہے، جبکہ تیسرا ورکنگ گروپ آب و ہوا کی تبدیلی کی روک تھام سے متعلق امور پر نظر رکھتا ہے۔ اس میں نیشنل گرین ہاؤس گیس ایجادات سے متعلق ایک ٹاسک فورس بھی ہے، جو کاربن گیس کے اخراج اور اس کی روک تھام کے لئے طریقہ کار تیار کرتی ہے۔

مزید معلومات کے لئے www.ipcc.ch پر جائیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More