31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی و ریاستی تنظیموں کی 26 ویں کانفرنس کا ہماچل پردیش کے شہر دھرمشالہ میں انعقاد

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی و ریاستی و  شماریاتی (اسٹیٹس ٹیکل) تنظیموں  (سی او سی ایس ایس او) کانفرنس کا شماریات اور پروگرام نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) کے ذریعہ حکومت ہماچل پردیش کے دھرم شالہ میں واقع ڈائریکٹوریٹ اکونومکس اینڈ اسٹیٹسٹک کے اشتراک سے 15 اور 16 نومبر کو ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں انعقاد کیا گیا۔شماریات اور پروگرام نفاذ کے مرکزی وزیر مملکت جناب وجے گوئل نے 15 نومبر 2018 کو، ہماچل پردیش حکومت کے خوراک، سول سپلائز اور صارف امور کے وزیر  جناب کشن کپور کی موجودگی میں اس کانفرنس کا افتتاح کیا تھا۔ مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں/ محکموں اور ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی ایجنسیوں کے سینئر اہلکاروں نے اس کانفرنس میں حصہ لیا۔

سی او سی ایس ایس او  ایک سالانہ کانفرنس ہے جو مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ماہرین شماریات کو اپنے خیالات مشترک کرنے اور شماریاتی سرگرمیوں سے متعلق عمومی موضوعات پر تبادلہ خیال کرنے کا ایک پلیٹ فارم مہیا کراتی ہے۔ 26 ویں کانفرنس  کا موضوع ‘‘کوالٹی ایشورینس ان آفیشیل اسٹیٹسٹکس’’ یعنی سرکاری اعد اد و شمار کے ضمن میں معیار  کویقینی بنانا تھا۔

کانفرنس میں مرکزی حکومت کی وزارتوں / محکموں کے ذریعہ متعلقہ موضوع پر متعدد مقالے پیش کئے گئے۔ جن وزارتوں/ محکموں کے ذریعہ مقالے پیش کئے ان میں صحت و کنبہ بہبود کی وزارت، فروغ انسانی وسائل کی وزارت، محنت و روزگار کی وزارت وغیرہ شامل ہیں۔مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے معاشیات اور شماریات کے ڈائرکٹوریٹ نے بھی اس شعبے میں اپنے تجربات مشترک کئے۔  کانفرنس کے دوران متعدد سفارشات بھی کی گئیں جن کا تعلق مرکزی و ریاستی حکومت کے ذریعہ منظرعام پر لائے جانے اعداد و شمار کے معیار کو بہتر بنانے سے متعلق امور شامل ہیں۔اس کانفرنس میں ملک کے شماریاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے متعدد سفارشات بھی پیش کی گئیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More