26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی سی اے ٹی کے ذریعےشور، ارتعاش اور سخت گیری پر ایک بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی، انٹرنیشنل سینٹرفار آٹو موٹو ٹیکنالوجی(آئی سی اے ٹی)، 23 سے 24 مئی 2019ء کو آئی سی اے ٹی، مانیسر میں آٹوموٹو شور، ارتعاش(وائبریشن) اور سخت گیری (آئی این وی ایچ) پر ایک سیمینار اور ورک شاپ منعقد کررہی ہے۔

آئی این وی ایچ، آٹو موٹو پرباہمی تربیتی پروگرام کی سیریز کا پانچواں ایوینٹ ہے جس کا انعقاد آئی سی اے ٹی کے ذریعے کیا جارہا ہے۔ آئی این وی ایچ سیمینار-کم-ورکشاپ سیریز کے ساتھ آئی سی اے ٹی مقصد پیشہ وروں اور تعلیم کے میدان میں اپنے میدان کے  ماہرین کے ساتھ مل کر بیداری پیدا کرنا اور معلومات کے تبادلہ کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرانا ہے۔

اس دو روزہ ایوینٹ میں آٹو موٹو انڈسٹری کے مختلف شعبوں سے 220 مندوبین نے شرکت کی۔ سیمینار کے دوران مختلف ریسرچ اور ترقیاتی سرگرمیوں میں،صنعتی مشقوں(انڈسٹری پریکٹس) ٹیسٹنگ کے طریقوں اور معیارات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ورکشاپ کے دوران آٹو موٹو انڈسٹری کو درپیش این وی ایچ چیلنجز پر ایک پینل تبادلہ خیال بھی کیاگیا۔ ورکشاپ میں شامل حصے داروں نے آئی این وی ایچ کے میدان میں آئی این وی ایچ ٹیکنالوجی کی بنیادی باتوں، مسئلے کا حل نکالنے کی اسٹریٹییجیز پر عالمی پس منظر میں موجودہ رجحانات پر تبادلہ خیال کیا۔

سیمینار میں جن اہم کمپنیوں کے ترجمان نے حصہ لیا، ان میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ، مہندرا ریسرچ ویلی، ٹاٹا ٹیکنالوجیز لمٹیڈ، مہندرا ٹرک اینڈ بسیز  سیمینز پی ایل ایم، 3 ایم انڈیا، کوم اسٹار آٹو، ایڈمز ٹیکنالوجیز، اپولو ٹائرس، مہندرا ٹریکٹرس شامل ہیں۔شرکاء نے این وی ایچ آٹوموٹو  جیسے این وی ایچ آٹوموٹو کو درپیش مختلف اہم مسائل، موجودہ چیلنجز اور مستقبل کے رجحان بھارتی او ای ایم کے لیے اسکوئک  اور ریئل ڈیولپمنٹ چیلنجز، ٹریکٹر این وی ایچ، ٹائر اور سڑک پر گھسرنے کی آواز، موٹر کی آواز اور بھارتی صنعت میں این وی ایچ سافٹ ویئر کی اہمیت پر اپنی معلومات مشترک کیں۔

اس کے علاوہ، ایونٹ میں جن موضوعات پر بات چیت کی جارہی ہے ان میں سگنیچر تجزیے(ایویلوئیشن ) پر مختلف ڈیمو، ماڈل ٹیسٹ، آواز کی کوالٹی، وسیلے یا سورس کا لوکلائزیشن اور شور کے ذریعہ اندر کی آوازیں وغیرہ شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More