31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گوا میں افتتاحی بحریہ کی پرواز کے تجربے پر سیمینار کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی، بحریہ کی پرواز سے متعلق ٹیسٹ کا افتتاحی سیمینار  آج گوا میں منعقد کیا گیا۔ اس سیمینار میں پرواز کی ٹیسٹنگ  سے متعلق کئی اہم اجلاس ہوئے جس میں نسب ایک فکس اور گھومنے والے پروں کے طیاروں کی پرواز کی ٹسٹنگ کے علاوہ طیاری بردار جہازوں اور چھوٹے ڈیکس پر  انہیں مربوط کرنے کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ سروس کے طیاروں اور بحریہ کے تجرباتی  ٹیسٹ پائلٹوں کے اور پرواز کے ٹیسٹ انجینئروں کی پائیدار  تربیت  اور  ہتھیاروں کو ان طیاروں میں نسب کرنے سے متعلق کئی  پیپر بھی پیش کئے گئے۔ اس سیمینار میں بوئینگ ،  ڈس سالٹ  اور بین الاقوامی ٹیسٹ پائلٹ اسکول کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 بحریہ کے فلائٹ ٹیسٹ سیمینار میں ڈی آر ڈی او کی  مختلف لیباریٹریوں کےسائنسدانوں اور سربراہوں، دفاعی ہوابازی کی تحقیق  کی تنصیب ،  ایرونوٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسیز ، نیشنل ایرو اسپیس لیباریٹریوں اور ایئر بورن سسٹم کے سائنس دانوں نے  دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ  صنعت کی جانب سے اس سیمینار میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ ، بوئینگ ڈیفنس ، ڈیسالٹ ایوی ایشن کے علاوہ بھارتی بحریہ کے  ریٹائر شدہ اور موجودہ  ٹیسٹ کرنے والے عملے کے لوگوں نے شرکت کی۔ افتتاحی فلائٹ ٹیسٹ سیمینار کا انعقاد  مغربی بحری کمان کے ہیڈ کوارٹر  اور  بحری ہوابازی کے ہیڈ کوارٹر کی سرپرستی میں کیا گیا، جس کے تحت بحریہ ایک فلائٹ ٹیسٹ اسکواڈرن گوا میں حال ہی میں قائم کیا گیا ہے۔ یہ بحریہ کا فلائٹ ٹیسٹ اسکواڈرن 17 جولائی  کو اپنے قیام سے  فکس پروں اور گھومتوں ہوئے پروں والے بھارتی بحریہ کے طیاروں کی ٹیسٹنگ کا کام انجام دے رہا ہے۔ سیمینار کو  بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمیرل ارون پرکاش (ریٹائرڈ) کے ساتھ فلیگ آفیسر نول ایوی ایشن ، ریئر ایڈمیرل ٹی جارج پائنو موٹل ، این ایم ، بحریہ کے اسسٹنٹ سربراہ ریئر ایڈمیرل مکل استھانا، این ایم اور   بحریہ کے اسسٹنٹ سربراہ ریئر ایڈمیرل وی ایم ڈاس  این ایم کی موجودگی سے تقویت ملی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More