39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی آر آر آئی کیمپس قوم کے نام وقف کیا‘‘ایک ضلع ایک مصنوعات’’ کے موضوع پر علاقائی کانفرنس سے خطاب

Urdu News

انھوں نےوارانسی میں، بین الاقوامی رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے کیمپس کو قوم کے نام وقف کیا۔ انھوں نے انسٹی ٹیوٹ کے مختلف لیبارٹیریز کا معائنہ کیا۔

وزیر اعظم نے،دین دیال ہست کلا سنکل میں‘ ایک ضلع، ایک مصنوعات (او ٹی  اوپی) نمائش کو دیکھا۔

انھوں نے ایک جامع پنشن مینجمنٹ اسکیم شروع کی۔ انھوں نے  وارانسی میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے  یا انہیں قوم کے نام  وقف کرنے کے لیے تختیوں کی نقاب کشائی کی۔

انھوں نے آج شروع  کی گئی مختلف اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے       کہا کہ  ان سبھی کا ایک مشترکہ تھیم  : جینے کی آسانی اور تجارت کرنے کی آسانی ہے۔ انھوں نے اترپردیش سرکار کی ‘‘ایک ضلع ایک مصنوعات اسکیم’’ کو ‘‘میک ان انڈیا’’ کا ایک حصہ قرار دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست اترپردیش میں چھوٹے اور درمیانہ شعبے کی کمپنیاں روایات کا حصہ رہی ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے بھدوہی کی قالین صنعت ، میرٹھ کی کھیلوں کی اشیاء کی صنعت  ، وارانسی کی ریشم کی صنعت اور دیگر کا ذکر کیا۔ انہوں نے وارانسی اور پوروانچل کو دستکاری اور آرٹ کا مرکز قرار دیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وارانسی اور آس پاس کے علاقوں کی 10 مصنوعات مذکورہ علاقوں کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ایک ضلع ، ایک مصنوعات’’ اسکیم ان مصنوعات کو اچھی مشینوں کی یقین دہانی ، ٹریننگ اور بازار سے متعلق امداد سے منافع بخش تجارت میں تبدیل کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ اس تقریب میں 2000کروڑ روپے کا قرض دیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ اس اسکیم پر توجہ دینے سے مصنوعات تیار کرنے والوں کے لیے ایک  مجموعی حل دستیاب ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ دین دیال ہست کلا سنکل اب  اپنے حتمی مقصد کو پورا  کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت نے  عام لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے اور کاروبار میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے کام کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج شروع کی گئی  سمپن – سسٹم  فار اتھارٹی اینڈ مینجمنٹ آف پنشن اسکیم سےٹیلی کام کے محکمے کے پنشن حاصل کرنے والوں کو بہت  سہولت ملے گی اور پنشن کی بروقت ادائیگی میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت لوگوں کی سہولتوں میں بہتری لانے اور شہریوں پر مبنی خدمات تک رسائی کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانی کی خاطر ٹکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کا استعمال  پوسٹ آفسوں کے ذریعہ بینکنگ کی خدمات کو وسعت دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین لاکھ سے زائد مشترکہ سروس سینٹر کا ایک نیٹ ورک دیہی علاقوں میں لوگوں کو ڈیجیٹل طور پر مختلف خدمات فراہم کر رہا ہے ۔ انہوں نے ملک میں انٹرنیٹ کنکشن میں ہوئے زبردست اضافے کا بھی ذکر  کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ایک لاکھ سے زائد پنچایتیں اب  براڈ بینڈ کے ذریعہ مربوط ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ لوگوں کو سہولت فراہم کرنے سے قطع نظر  ڈیجیٹل انڈیا حکومت کے کام کاج میں بھی شفافیت لانے اور بدعنوانی کے خاتمے کا باعث بن رہا ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے حکومتی ای-مارکیٹ پلیس یا جی ای ایم کا ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جی ای ایم ، ایم ایس ایم انٹر پرائزز کے لیے بہت ہی مفید ثابت ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت ایم ایس ایم انٹر پرائزز کو بااختیار بنانے کے لیے عہد بستہ ہے ۔ ایم ایس ایم کو قرض دینے کے عمل کو مزید آسان بناکر تجارت کرنے کی آسانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایل این جی کے ذریعے مشرقی ہندوستان  میں جدید سہولیات فراہم کرنے اور صنعت کو فروغ دینے کی ایک بڑی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ اب رسوئی  گیس وارانسی میں ہزاروں گھروں کو دستیاب ہو رہی ہے۔

وارانسی میں بین الاقوامی رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے کیمپس  کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مرکز ٹیکنالوجی کے استعمال سے زراعت کو زیادہ منافع بخش بنانے کی ہماری کوششوں کا نتیجہ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کاشی میں اب تبدیلی نظر آرہی ہے۔انھوں نے کہا کہ آج جن  ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا گیا ،  ان  سے اس سلسلے میں  مزید مدد ملے گی۔ انھوں نے زور دے کر کہا  کہ مرکزی حکومت گنگا ندی کی صفائی  کرنےکے لیے  پابند عہد  ہے۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں کی حمایت اس مقصد کو  پورا کرنے میں آسانی  ہوتی ہے۔ وزیر اعظم نے اعتماد کا اظہار  کیا کہ وارانسی میں اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والا پرواسی بھارتیہ دِوَس کامیاب رہے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More