38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئین ہند اپنانے کی 70ویں سالگرہ کی سال بھر چلنے والی تقریبات کے حصہ کے طورپر ملک گیر سرگرمیاں جاری

Urdu News

نئی دہلی: قانون ساز اسمبلی کے ذریعہ آئین ہند اپنانے کی 70ویں سالگرہ منانے کے لئے 26نوم ، 2019 کو شروع کی گئی شہریوں کی ذمہ داریوں سے متعلق سال بھرچلنے والی سرگرمیوں کے حصے کے طورپر نیشنل ڈیزاسٹرریسپانس فورس ( این ڈی آرایف ) دنیا میں سب سے بڑی واحد اورمہارت رکھنے والی تباہ کاری کی صورت میں کام کرنے والی فورس ، ریاست تریپوہ کے نہرو یووا کیندرسنگٹھن ( این وائی کے ایس ) کے رضاکاروں کے لئے بنیادی ذمہ داریوں سے متعلق بیداری پروگرام کا انعقاد کیاہے ۔60این وائی کے ایس کے رضاکاروں نے 10جنوری ، 2020کو صبح 10بجکر 45منٹ سے 12بجکر 45منٹ تک آسام کے گواہاٹی میں واقع فرسٹ بٹالین این ڈی آرایف میں منعقد ہ پروگرام میں شرکت کی ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0013FEY.jpg

اگلے دن فرسٹ بٹالین این ڈی آرایف یونٹ نے صبح 11بجے سے دوپہر1بجے تک این ڈی آرایف کے عملے کے لئے بنیادی ذمہ داریوں سے متعلق ایک کوئز مقابلے کا انعقاد کیا۔ 18این ڈی آرایف عملہ جس میں 6اسٹاف آفیسر ( ایس او) اور 12دیگر رینک ( اوآر) عملہ نے شرکت کی۔

مذکورہ یونٹ نے صبح ساڑھے دس بجے سے دوپہر1330بجے تک این ڈی آرایف عملے کے لئے بنیادی ذمہ داریوں سے متعلق بحث ومباحثے کا مسابقہ منعقد کیا جس می ں6ایس اور اور 12اوآرکل ملاکر این ڈی آرایف کے 18عملے نے شرکت کی ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002A8SS.jpg

سرکاری دائرہ کارکے بینکوں ( پی ایس بی ) نے بھی سال بھرچلنے والی تقریبات کے حصے کے طورپر پروگراموں کا انعقاد کیاہے ۔ آندھرپردیش کے کڈپا میں واقع سنڈیکیٹ بینکس رورل سیلف امپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ( آرایس ای ٹی آئی ) نے 10جنوری ، 2020کو آئین کے دیباچے کا اجتماعی طورپر مطالعہ کے ساتھ اپنی ویمنس ٹیلرنگ بیچ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔ 298ویں ٹیلرنگ بیچ  کی کل 30ٹرینیز نے اس پروگرام میں جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image00346LH.jpg

آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( ایس بی آئی ) کی آرایس ای ٹی آئی نے بھی 10جنوری ، 2020کو آئین کی تمہیدکا اجتماعی طورپر مطالعہ کا انعقاد کیا۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0042O38.jpg

تمل ناڈوکے وردھونگرمیں واقع انڈین اوورسیز بینک کے آرایس ای ٹی آئی نے بھی 10جنوری ، 2020کو آئین کی تمہید کے اجتماعی پرمطالعے کےپروگرام کا انعقاد کیا۔ بے روزگارنوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیداکرنے کے پروگرام کے ایک بیچ نے جس میں 28امید وارشامل تھے ، انھوں نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔ اس تقریب میں آر ایس ای  ٹی آئی کے ڈائرکٹر، فیکلٹی اورتمام اسٹاف ممبرس نے بھی  شرکت کی ۔ اس تقریب میں آئین ہند کی اہمیت اوراس کی انفرادیت خصوصاًبنیادی ضرورتوں پر توجہ مرکوز کی گئی ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image005SOYQ.jpg

قانون اورانصاف کی وزارت کے تحت محکمہ انصاف نے تمام مرکزی وزارتوں /محکموں اور ذیلی دفاترکے لئے منصوبہ عمل سرکولیٹ کیاہے اور آئین ہند اپنا نے کی 70ویں سالگرہ منانے کے لئے مختلف سرگرمیوں کے لئے  26نومبر ، 2019سے 26نومبر ، 2020تک کی مدت کے دوران مختلف سرگرمیوں کے لئے   یکساں فورسیز تشکیل دی جائیں گی ۔ تقریبات میں شہریوں کی ذمہ داری پرمرکوز ٹاکس /کانفرنس سمیناراور ریلیاں /واک اور دوڑ کا اہتمام شامل ہے ۔

محکمہ انصاف نے اسکولی تعلیم ، تعلیم کے ریاستی محکموں ( اسکولی تعلیم اور خواندگی کی وزارت ، ایم ایچ آرڈی ، حکومت ہند کے ساتھ تال میل ) کے لئے  آئین سے متعلق مرکزی خیال اور شہریوں کی ذمہ داریوں کے موضوع پر نقلی پارلیمنٹ ، ریاست /ضلعی سطح کے بحث مباحثے اورمضمون نویسی کے مقابلے /ثقافتی پروگرام کا اہتمام کرنے اور ریاستی سطح پر فاتحین کو ایوارڈ دینے کی ہدایت بھی دی ہے ۔ ان پروگراموں میں شرکت کے لئے تمام سطحوں پر ڈرائنگ کے مقابلے /کوئز /اسکٹ /اولمپیاڈ مقابلوں کا منصوبہ بھی بنایاگیاہے اور طلباء کو ان میں شرکت کے لئے حوصلہ افزائی کی گئی ہے ۔اسکولوں میں  معروف افراد ، وکلأ ، شہریوں کی  ذمہ داریوں اور متعلقہ مرکزی خیال پرآئینی اسکالروں کی بات چیت کا اہتمام بھی کیاجائے گا۔ اس مدت کے دوران ہندوستان کے آئین اور/یاڈاکٹربی آرامبیڈکرکی بائیوگرافی پرثقافتی پروگراموں اور نمائشوں کا اہتمام بھی کیاجائے گا۔

ریاستوں اورفروغ انسانی وسائل کی وزارت سے ریاست کی نصابی کتابوں میں آئین کی تمہید کے علاوہ ذمہ داریوں سے متعلق ایک صفحہ کو شامل کرنے کے لئے کہاگیاہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More