24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انکم ٹیکس محکمہ نے وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر گھوٹالہ سے جڑے گروپ کی تلاشی مہم شروع کی

Urdu News

نئی دہلی، انکم ٹیکس محکمہ نے 24 جولائی 2019ء کو  زلزلہ سے متعلق ڈیٹا تجزیہ کرنے کے کاروبار میں

مصروف عمل حیدر آباد واقع گروپ کی تلاشی کارروائی کی۔ تشخیص شدہ گروف دبئی واقع ایک آپریٹر کے توسط سے درآمدات کے بڑے پیمانہ پر فہرست میں ضرورت سے زیادہ اشیاء کی شمولیت کے کام میں ملوث تھا۔ یہ آپریٹر وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر گھوٹالہ میں ملزم ہے۔ اس طرح 6 ملین امریکی ڈالر کی رقم سے پیدا شدہ زائد فنڈ دبئی میں مذکورہ آپریٹر کے کھاتوں میں رکھاگیا تھا۔

تلاشی کارروائی کے دوران ای میل اور موبائل پر بات چیت سمیت الزام لگانے سے متعلق ثبوت تلاش کی جانے والی کمپنی کے اہم ڈائریکٹر اور دبئی واقع آپریٹر کے درمیان پائے گئے جو درآمدات کی فہرست میں ضرورت سے زیادہ اشیاء کی شمولیت سے متعلق تھے۔ جب سامنا ہوا تو متعلقہ افراد نے فہرست میں ضرورت سے زیادہ اشیاء کی شمولیت کی بات کا اعتراف کیا۔

مزید برآں، تلاشی کارروائی کے نتیجہ میں یوبی ایس بینک، سوئز رلینڈ، او سی بی سی بینک سنگاپور، سٹیزنس بینک، یو ایس اے اور بینک آف نیویس انٹرنیشنل و سینٹ کٹس میں کم از چار اضافی غیر اعلان شدہ غیر ملکی کھاتوں کا پتہ چلا۔ اس کے علاوہ، حیدرآباد واقع پروموٹر کی تین غیر اعلانیہ کمپنیوں کا ٹیکس کے محفوظ مقامات یعنی برٹش ورجن آئز لینڈ ، نیویس اور سنگاپور کے آئزلینڈ میں بھی پتہ چلا  ہے۔

تلاشی کارروائی کے دوران 45لاکھ روپئے کی غیر اعلانیہ نقدی بھی ضبط کی گئی ہے۔ 301 کروڑ روپئے کی مالیت کے زیورات بھی پائے گئےجو تصدیق کئے جانے کے مرحلہ میں ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More