25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایچ آر ڈی کے وزیر رمیش پوکھریال‘نشنک’نےقومی بال بھون بھارتی فضائیہ کا سہولیاتی اور پبلسٹی پویلین(ایف سی پی) کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک’ نے آج یہاں قومی بال بھون

میں بھارتی فضائیہ کا سہولیاتی اور پبلسٹی پویلین (ایف سی پی)کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایچ آر ڈی کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے اور فضائیہ کے سربراہ پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم، وی ایم اور اے ڈی سی، ایئر چیف مارشل بی ایس دھنووا موجود تھے۔یہ پویلین بھارتی فضائیہ نے طلباء کو انڈین ایئر فورس میں شامل ہونے کی تحریک دلانے کے لئے قائم کیا ہے۔

اس موقع پر 2500 سے زیادہ بچوں اور ٹیچروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک’ نے کہا کہ قومی بال بھون بچوں کے لئے ایک جنت ہے اور انہوں نے بچوں کو ملک کے لئے محبت اجاگر کرنے کی تحریک دلائی۔ انہوں نے زور دے کرکہا کہ بھارت ایک عظیم ملک ہے اور انڈین ایئر فورس(بھارتی فضائیہ) دنیا میں بہترین فورسیز میں ایک ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم سے درخواست کریں گے کہ وہ قومی بال بھون کو مزید اونچائی عطا کریں۔

ایچ آر ڈی کے وزیر نے کہا بھارت کو ایسے رضاکار طلباء کی ضرورت ہے ، جنہیں ایمانداری کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے کی ترغیب دی جاسکے۔ ایسے طلباء جو بے پناہ توانائی اور جستجو کے حامل ہیں وہ ملک کے مستقبل کو تابناک بناسکتے ہیں۔ انہوں نے طلباء کو ترغیب دی کہ وہ بھارتی مسلح افواج میں خدمات انجام دیں۔ وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ طلباء بھارت کے ذمہ دار شہری اور زندگی کے مختلف شعبوں میں لیڈر کی حیثیت سے ابھریں گے۔انہوں نے قومی بال بھون کے طلباء کو ان کے شاندار ثقافتی پروگرام کے لئے مبارکباد دی اور مستقبل میں ان کے لئے کامیابیوں کی نیک خواہشات پیش کی۔

سہولیات اور پبلسٹی پویلین(ایف سی پی)ٹیکنالوجی کا ایک منفرد سیٹ اَپ ہے، جس میں فلائنگ سیمولیٹر، ایک معلومات فراہم کرنے والا خود کار کیوسک، جی سوٹ میں ایک سیلفی پوائنٹ اورپرواز والے خصوصی وردی کا پوائنٹ موجود ہے۔ایل ای ڈی کے ڈسپلے ، آئی اے ایف کی مشقوں؍ آپریشنوں کی ویڈیوز ، آئی اے ایف طیاروں کے ماڈل اور ڈیجیٹل فلیکس وغیرہ منفرد اندا زمیں رکھے گئے ہیں۔

افتتاح کے بعد قومی بال بھون کے پرفارمنگ آرٹ کے سیکشن کے بچوں نے ایک ثقافتی پروگرام پیش کیا۔ ان بچوں کے ذریعہ پیش کئے گئے رقص اور موسیقی کے پروگرام نے فضائیہ کے سربراہ اور بھارتی ایئرفورس اور ایچ آرڈی کی وزارت کے دیگر سینئر عہدیداروں کے دل جیت لئے۔ اس تقریب کے اہتمام میں این سی سی نے تعاون کیا تھا۔

ثقافتی پروگرام کے دوران ایئر چیف مارشل بی ایس دھنووا نے سرکاری موبائل گیمنگ اپلی کیشن –انڈین ایئر فورس :اے کٹ ایوو لانچ کیا۔ بھارتی فضائیہ کی یہ سرکاری موبائل گیمنگ ایپلی کیشن طلباء کو بھارتی فضائیہ کے فضائی لڑاکوؤں کے رول کے بارے میں تجربہ فراہم کریں گے اور اپنے موبائل فون کے ذریعے بھارتی فضائیہ میں درخواست  کے لئے معلومات حاصل کرسکیں گے۔اس گیمنگ ایپلی کیشن میں سنگل پلیئر مشن کے علاوہ کئی دیگر خصوصیات موجود ہیں۔یہ  ایپلی کیشن بھارتی فضائیہ کے ذریعے انجام دیئے گئے مختلف مشنوں فضائی جنگی تجربات کو بھی اجاگر کریں گے۔

اس موقع پر اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کی سیکریٹری محترمہ رینا رے، ایم ایچ آر ڈی کے جوائنٹ سیکریٹری جناب آر سی مینا اور وزارت کے دیگر سینئر عہدیدار موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More