30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈین نیول اکیڈمی، ایجھی ما لا میں پا سنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی، آج انڈین نیول اکیڈمی (آئی این اے)، ایجھی مالا میں ایک شاندار پا سنگ آؤٹ پریڈ (پی او پی)کا انعقاد کیا گیا۔ اپنی تربیت کامیابی کے ساتھ مکمل کر نے کے بعد ہندوستانی بحریہ اور انڈین کوسٹ گارڈ کے 328 کیڈیٹس اوردو بین الاقوامی کیڈٹس نے، جن میں ایک تنزانیہ کا تھا اور ایک ما لدیپ کا، آئی این اے کی پا سنگ آؤٹ پریڈ میں حصہ لیا۔

پا س ہو نے والے کیڈیٹس نے چار مختلف کو رس کئے۔ تربیت مکمل کر نے والوں میں مرد کیڈیٹس کے ساتھ ہندستانی بحریہ کی 20 خاتون کیڈیٹس بھی شا مل تھیں۔

اس شاندار پریڈ کا ایڈمرل سنیل لا مبا، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، اے ڈی سی، چیئر مین چیفس آف اسٹاف  کمیٹی(سی او ایس سی)اور چیف آف نیول اسٹاف (سی این ایس)نے جا ئزہ لیا ۔ جائزہ لینے والے افسر نے اپنے خطاب میں پاس ہو نے والے کیڈیٹس کو مبارکباد دی اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ بحریہ کی بنیا دی قدروں ‘‘فرض، احترام اور حوصلہ’’ کو ذہن نشین کر لیں اور ان پر عمل کریں ۔ اس یا دگار موقع پر وائس ایڈ مرل ایس وی بھوکرے ، اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم، این ایم، کمانڈینٹ  اسٹیشن کے اعلیٰ افسران اور دیگر لوگ موجود تھے۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ دیکھنے والوں میں تمام کا میاب مڈشپ مین اور کیڈیٹس کے والدین اور سر پرست بھی شامل تھے۔ ساتھ ہی بڑی تعداد میں مقامی اور باہر سے آنے والے ممتاز افراد ، ٹرینی  ریکروٹ اور سی آر پی ایف کے اہلکار بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر سینک اسکول ستارا ، مہا راشٹراور سینک اسکول بھو نیشور، اڈیشہ کے کیڈیٹس ،نیشنل کڈیٹ کور کے کیڈیٹس اور میڈیا کے افراد اور مقامی اسکولوں اور کا لجوں کے طلبا و اسا تذہ بھی موجود تھے۔

انڈین نیول اکیڈمی بی ٹیک کورس کے لئے‘‘ پریزیڈنٹس گولڈ میڈل’’سے مڈشپ مین رشو ساہا کو نوازا گیا۔ نیول اورینٹیشن (ایکس ٹینڈڈ)کورس کے لئے‘‘چیف آف نیول اسٹاف گولڈ میڈل’’ کیڈیٹ انل چودھری کو دیا گیا۔ نیول اورینٹیشن (ریگو لر)کورس کے لئے  ‘‘چیف آف نیول اسٹاف گولڈ میڈل’’ سے کیڈیٹ گورو تیاگی کو نوازا گیا اور بہترین خاتون کیڈیٹ کے لئے ‘‘فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف(ساؤتھ)میڈل’’ سے کیڈیٹ انجنی پا نڈے کو نوازا گیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More