38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈیا پویلین دبئی میں ملک کے لئے ایک مستقل شو کیس ہوگا: پیوش گوئل

Urdu News

نئی دہلی، کامرس و صنعت او رریلوے کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے

دبئی ورلڈ ایکسپو 2020 ءمیں ہندوستانی پویلین کی تیاریوں کے لئے کامرس کے محکمے اور دیگر شراکت داروں کی طرف سے کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا، جو 20 اکتوبر2020ء سے 10 اپریل 2021ء تک جاری رہے گا۔اس سلسلے میں میٹنگ کل رات نئی دہلی میں ہوئی تھی، جہاں کامرس کے محکمے فیڈ ریشن آف انڈین چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف آئی سی سی آئی) عمارتوں کی تعمیر کے قومی کارپوریشن لمٹیڈ (این ڈی سی سی) افسران  اور دیگر شراکت دار بھی موجود تھے۔

اس ایکسپو(نمائش) کا موضوع ہے ‘‘ذہن کو جوڑنا، مستقبل تیار کرنا’’ اس کے علاوہ تین ذیلی موضوعات ہیں، موقع، حرکت پذیری اور پائیداری-اس کا مقصد عالمی مسائل کے پائیدار حل ڈھونڈنا،مانگ اور کلچرز ، ملکوں اور خطوں میں اشتراک کے شعبے۔ توقع ہے اس نمائش میں 180 ممالک نمائندگی کریں گے اور 25 ملین لوگ اسے دیکھنے آئیں گے۔

ہندوستان کا پویلین ایک مستقل پویلین ہوگا، جو‘موقع’ سیگمنٹ میں   تعمیر کیا جارہا ہے۔ہندوستانی پویلین کی عمارت ماحول دوست ہوگی۔اس میں مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ کو بھی نمایاں کیا جائے گا، جو اس سال منائی جارہی ہے۔

خلاء، دواسازی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور ٹیلی کام سیکٹروں میں ہندوستان کی ترقی کو نمایاں کرنے کے لئے 27 فوکس سیکٹر کی نشان دہی کی گئی ہے اور اختراع اور اسٹارٹ اپ کی طاقت کو بھی نمایاں کرنے کے لئے ان فوکس سیکٹروں کی بھی نشان دہی کی گئی ہے۔

این بی سی سی نے دبئی ورلڈ ایکسپو 2020ء میں پویلین تیار کرنے کے لئے 400 کروڑ روپے کا پروجیکٹ حاصل کیا ہے۔ اس پویلین میں ایسے اسٹال ہوں گے، جن میں ہندوستان کی  دستکاری کی نمائش کی جائے گی اور ہندوستان کی تفریح کی صنعت کے علاوہ مہمان نوازی اور سیاحت کی شعبے کی نمائش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ہندوستان کے نایاب پتھر اور زیورات کے سیکٹر، آیوش اور میڈیکل ٹورزم اور ہندوستان کی چائے کافی اور مصالحوں کے سیکٹروں کی بھی نمائش کی جائے گی۔ہندوستان کے کاروباریوں اور ریاستی سرکاریں پویلین میں اسٹال بھی لگائیں گی۔ ہندوستان کی ثقافتی گونا گونیت بھی پویلین میں دکھائی جائیں گی، جہاں براہ راست پروگرام دکھائے  جانے کے علاوہ فلم شو بھی منعقد ہوں گے۔

جناب پیوش گوئل نے جائزہ میٹنگ میں شرکت کرنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان کی نمایاں  خصوصیات کو اپنے ذہن میں  رکھتے ہوئے تخلیقی سرگرمی کے بارے میں سوچیں اور اس موقع کو بہترین طریقے سے استعمال کرنے کے لئے سبھی مقامات تلاش کریں، جو دبئی ورلڈ ایکسپو کی طرف سے فراہم کی گئی ہیں۔کامرس اور صنعت کے وزیر نے مزید کہا کہ  ایکسپو میں ہندوستان کی شرکت یادگاری ہو سکتی ہیں اور اس سے فائدہ بھی ہوگا۔

کامرس وصنعت کے مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ حالانکہ چھ مہینے بعد ایکسپو اختتام پذیر ہوجائے گی ، لیکن ہندوستانی پویلین  کو دبئی میں ایک نمائش کے طورپر کام کرتے رہنا چاہئے اور ہندوستان کو مستقل طورپر انڈیا پویلین کو بہترین طریقے سے استعمال کرنے کے لئے تمام گزرگاہوں کا پتہ لگانا چاہئے۔ قابل ذکر ہے کہ دبئی ایک ایسا شہر ہے، جہاں ایک سال میں 17ملین سیاح آتے ہیں۔

جائزہ میٹنگ کے دوران کامرس و صنعت کے مرکزی وزیر نے کہا کہ اس بات کا بھی پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ کیا اسی طرح کے پویلین ملک کے مشرقی اور مغربی حصوں میں قائم کئے جاسکتے ہیں، تاکہ ہندوستان کے ابھرتے ہوئے سیکٹروں اور برآمدات کی نمائش کی جاسکے اور انہیں معلومات کے ایک مرکز کے طورپر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، جہاں دیگر طرز کی وزارتیں اپنے دفاتر قائم کرسکیں گی۔

ہندوستان اور ورلڈ ایکسپو 2020ء نے پُروقار ورلڈ ایکسپو میں ہندوستان کے پویلین کے لئے10 اپریل2018ء کو شرکاءکے ساتھ کانکٹریکٹ پر دستخظ کئے تھے۔ یہ نمائش 5 سال میں  ایک بار منعقد ہوتی ہے۔اس کانٹریکٹ میں ہندوستانی پویلین کے قیام کے لئے تقریباً ایک ایکڑ کا پلاٹ فراہم کیا گیا ہے۔یہ معاشی سرگرمیوں کے لئے ہندوستان  کی طرف سے 2025ء تک 50کھرب والی معیشت بننے کی اس کی راہ میں فراہم کردہ موقع سے مطابقت رکھتا ہے۔ایف آئی سی سی آئی کو  یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ ایکسپو میں ہندوستان کی شرکت کی تیاری میں حکومت ہند کی مدد کرے۔

ہندوستانی پویلین سرکاری نجی شراکت داری طرز پر تیار کیا جارہا ہے۔ سرکادہ صنعتیں اور کاروباری افراد ہندوستانی پویلین میں شرکت کے لئے مرکزی حکومت اور ریاستی سرکاروں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More