23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انسانی حقوق کے تحفظ اور انسانی وقار کی بحالی کیلئے پیہم نگرانی ضروری:نائب صدر

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ اور ہر شخص اور ہر فرد کے انسانی وقار کی بحالی کے لئے مسلسل نگرانی ضروری ہے۔

وہ آ ج نئی دہلی میں ‘‘ہیومن رائٹس ، ویلیوز اینڈ کلچرل ایتھوز’’ یعنی انسانی حقوق ، اقدار اور ثقافتی قدریں ، نامی کتاب کے اجراء کے بعد حاضرین سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ کتاب ڈاکٹر آر پی ڈھوکلیا کے تحریر کردہ مضامین اور تقریروں کا مجموعہ ہے۔ ڈاکٹر مُرلی منوہر جوشی،  ای این ای ایس سی اوایگزیکٹیو بورڈ  میں ہندوستان کے نمائندے  ڈاکٹر جے ایس راجپوت اور دیگر معززین اس موقع پر موجود تھے۔

نائب صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ  ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی ثقافتی قدروں کی حفاظت کریں، ان کا تحفظ کریں، ان کی تشہیر کریں اور انہیں پروان چڑھائیں۔ یہ کام صرف تعلیم کے  ذریعے ہی نہیں، بلکہ میڈیا کے توسط سے اور شعبہ حیات میں رہنمائی  کا کام کرنے والے لوگوں کے مثالی رویے سے بھی ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو اپنے دوسرے   شہری ساتھیوں کے حقوق کا محافظ ہونا چاہئے۔ نائب صدر نے کہا کہ یہ ہر شخص کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری آزادیوں کا تحفظ تبھی ہو سکتا ہے، جب ہم میں کا ہر شخص دوسروں کے حقوق کا احترام کرے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارے عہد کی گلوبلائزڈ دنیا میں سائنسی اور روحانی دونوں طرح کی ترقی کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے ثقافتی تنوع کو تسلیم کرنے اور ان کا احترام کرنے اور آفاقی انسانی حقوق کی بہتر طریقے پر ستائش کرنے کی ضرورت ہوگی۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ تعلیم کا فلسفہ شہریوں کی مکمل ترقی ہے، جس میں شخصیت کے جسمانی، ذہنی، جذباتی ، مادی اور  روحانی پہلو شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More