38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انتھونی لیان زوالا نے نئے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کا عہدہ سنبھالا

श्री एंथनी लियानजुआला ने नए महालेखा नियंत्रक (सीजीए) का पदभार संभाला
Urdu News

نئی دہلی،1 مئی، جناب انتھونی لیان زوالا نے آج یہاں نئے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) کا عہدہ سنبھالا۔ اس سے قبل انڈین سول اکاؤنٹس سروس (آئی سی اے ایس) کے 1982 بیچ کے افسر جناب انتھونی لیان زوالا کو حکومت ہند نے یکم مئی 2017 سے وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات کا نیا کنٹرول جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) مقرر کیا تھا۔ وہ اس عہدہ کی ذمہ داری سنبھالنے والے شمال مشرقی خطے کے پہلے شخص ہوں گے۔

دہلی یونیورسٹی کے ہندو کالج کے گریجویٹ جناب لیان زوالا مرکزی اور ریاستی سطح کی حکومتوں میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ (سی بی ڈی ٹی)، اطلاعات و نشریات کی وزارت ، صارفین امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت ، تجارت کی وزارت اور دیہی ترقیات کی وزارت نے اعلی عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔ جناب لیان زوالا ٹریننگ ان دی فیلڈ آف پبلک فائننس منجمنٹ اینڈ اکاؤنٹنگ ان دی نارتھ ایسٹ یعنی آئی این جی اے ایف – این ای آر کے پہلے ڈائریکٹر تھے۔ یہ انسٹی ٹیوٹ میزورم کے آئیزول واقع ہے۔ شمال مشرقی خطے میں آئی ٹی سے متعلق اقدامات کے لئے وہ کافی شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے میزورم میں مختلف محکموں میں سیکرٹری کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے جن میں زرعی مارکیٹنگ ، سرحدی تجارت اور راحت و بازآبا د کاری کے محکمے شامل ہیں۔ وہ نارتھ ایسٹ ایگریکلچرل مارکیٹنگ کارپوریشن (این ای آر اے ایم اے سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر بھی منتخب ہوئے تھے۔ یہ کارپوریشن گوہاٹی میں واقع سرکاری شعبے کا ایک ادارہ ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More