38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

امور داخلہ کے وزیر مملکت کرن رجیجو نے جاپان کے کیبنٹ آفس کے لئے پالیسی تال میل کے

Urdu News

نئی دہلی، جاپان کی وزیر اعظم جناب شنزو آبے کے ستمبر2017 ءمیں بھارت کے دورے کے دوران بھارت اور جاپان کے درمیان  دستخط کئے گئے تعاون کے مفاہمت نامے پر عمل درآمد کے طورپر جاپان کے کابینہ کے دفتر میں پالیسی تال میل کے نائب وزیر جناب مامورو میکاوا اور امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو کے درمیان پہلی باہمی بات چیت کے دوران دونوں فریقوں نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے عہد پر اطمینان کا اظہار کیا۔بھارت اور جاپان کے درمیان آفات میں خطرات کو کم کرنے کے موضوع پر پہلی ورکشاپ کے موقع پر کل شامل داخلہ کے وزیر مملکت کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں دونوں لیڈروں کے درمیان باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے پرخلوص بات چیت ہوئی۔جناب رجیجوں نے ستمبر 2017ء میں احمد آباد میں جاپان کے وزیر اعظم کے دورے اور انہیں دیئے گئے عوامی استقبالیہ کو بھی یاد کرتے ہوئے جناب رجیجو نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری مشترکہ اقدار اور سیاسی ، اقتصادی اور کلیدی اہمیت کے مفادات کی یکسانیت بھارت جاپان ساجھیداری کو ایک مضبوط اور پائیدار بنیاد فراہم کرتی ہیں۔

جناب رجیجو نے تیز رفتار ٹرین سمیت بھارت میں اہم پروجیکٹوں  میں جاپان کی سرمایہ کاری اور تعاون پر تشکرکا اظہار کرتے ہوئے بھارت کی مشرق میں سرگرم پالیسی اور جاپان کی آزاد اور کھلے بھارت بحرالکاہل  حکمت عملی کے درمیان یکسانیت کا ذکر کیا۔جناب رجیجو نے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، تاکہ مضبوط باہمی تعلقات سے ایک مضبوط ساجھیداری اور کثیر جہتی اشتراک کو فروغ دیا جاسکے۔

دونوں فریقوں نے بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں ترقیاتی کام کے لئے  بھارت -جاپان مشرق میں سرگرم فورم کے بینر تلے تبادلہ خیال کا آغاز ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ جناب رجیجو نے آفات میں مستحکم رہنے والی بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے ایک ساجھیدار ملک کے طورپر جاپان کی سرگرم حمایت کا اظہار کرتے ہوئے 2020ء کے لئے آفات میں خطرات کی کمی اور بحالی سے متعلق عالمی سہولت میں بھارت کی مشترکہ صدارت کے لئے جاپان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔دونوں فریقوں نے آفات میں خطرات کو کم کرنے ، خاص طورپر پہلے سے وارمنگ کا نظام اور زلزلے میں خطرات کے بندوبست کی صلاحیت سازی میں معلومات اور ٹیکنالوجی میں اشتراک کا خیر مقدم کیا۔جناب رجیجو نے بھارت کے کچھ مقامات پر کچھ ٹھوس سرگرمیاں جیسے فرضی مشقوں کے انعقاد کی بھی خواہش ظاہر کی۔جناب مامورو میکاوا  نے، جو ڈی آر آر پر ورکشاپ میں شرکت کے لئے بھارت کے دورے پر ہیں، ٹھوس سرگرمیوں میں مکمل تعاون اور سرگرم حمایت دینے کے جاپان کے عزم کا اعادہ کیا ۔

میٹنگ کے دوران بھارت میں جاپان کے سفیر ، جاپان حکومت کے عہدیدار، این ڈی ایم اے کے ارکان ، امور داخلہ کی وزارت کے سینئر عہدیدار اور امور خارجہ کی وزارت کے عہدیدار موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More