36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

امداد باہمی پر مبنی وفاق کے سچے جذبے کے تحت سب کے لئے 24×7 بجلی کی فراہمی کے منصوبے

Urdu News

نئی دہلی۔10؍جنوری، بجلی کی مرکزی وزارت نے اُجول ڈسکام ایشورینس یوجنا کے لئے آج تمل ناڈو کے ساتھ نئی دلی میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ 24×7 سب کے لئے بجلی (پی ایف اے) روڈمیپ کی دستاویز پر ریاست کے دستخط کرنے کے ساتھ ہی ملک ایک کو چھوڑکر سبھی 28 ریاستوں اور ساتوں مرکزی علاقوں منصوبے کو قطعی شکل دے دی گئی ہے اور اب اس کا نفاذ ہورہا ہے۔ تعاونی وفاق کے اصولوں پر قائم اس پہل میں یہ ایک اہم سنگ میل ہے۔

ملک کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا نظریہ ہے کہ 2019 تک تمام شہریوں کو قابل بھروسہ اور معیاری بجلی فراہم کی جائے اور بجلی کی وزارت کا 24×7 پی ایف اے پروگرام اسی کو عملہ جامہ پہنانے میں لگا ہوا ہے۔

یہ پروگرام وزارت کی اُس وجہ کو بھی نمایاں کرنے میں کامیاب رہا ہے جس کے تحت وزارت توانائی اثر انگیزی اور مطالبے کے پہلو سے متعلق انتظامات کے سلسلے میں دخل اندازی کرنے کے لئے کمربستہ رہی ہے۔ اس پروگرام کے نتیجے میں اُجالا /ڈی ای ایل پی اور دیگر ای ای ایس ایل سے وابستہ اسکیموں میں تیز رفتاری سے پیش رفت دیکھی گئی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ اُجالا دنیا کا سب سے بڑااور ازحد کامیاب ایل ای ڈی بلبوں والا پروگرام ثابت ہوا ہے۔

مرکزی شعبے کی ایجنسیوں کے روز افزوں کردار مثلاً این ٹی پی سی کی وجہ سے، جس نے راجستھان میں ریاست کی ملکیت والے جنریشن اثاثوں کے حصول کے لئے عملی افادیت کے پہلو کو نمایاں کرکے پیش کیا ہے، تیزی صلاحیت سازی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس طریقے سے جھارکھنڈ میں پٹارٹو پروجیکٹ بھی24×7 پی ایف اے پروگرام کے تحت اپنائے گئے جامع طریقہ کار کا نتیجہ ہے جس سے ریاست کے مخصوص مسائل حل ہوئے ہیں۔

Related posts

5 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More