33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے میگھالیہ کے ساؤتھ تورا اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب کے لئے تاریخوں کاا علان کیا

Urdu News

نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے میگھالیہ کے ساؤ تھ تورا (ایس ٹی) ضمنی انتخاب کے لئے تاریخوں کا اعلان کردیا ہےتاکہ میگھالیہ اسمبلی میں خالی سیٹ کو پر کیا جاسکے۔ساؤتھ تورا اسمبلی حلقے میں 23 اگست 2018 کو ووٹ ڈالے جائیں گے، جبکہ 27 اگست2018 کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مقامی تہواروں، رائے دہندہ گان کی فہرست اور موسم کے حالات جیسے متعدد عوامل  کومد نظر رکھتے ہوئے درج ذیل تاریخوں کے مطابق ضمنی انتخاب منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے:

پولنگ کا پروگرام

تاریخیں

گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کی تاریخ

30.07.2018   (پیر)

کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ

06.08.2018  (پیر)

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی تاریخ

07.08.2018 (منگل)

امیدواروں کے ذریعہ نام واپس لئے جانے کی  آخری  تاریخ

09.08.2018  (جمعرات)

ووٹنگ کی تاریخ

23.08.2018  (جمعرات)

ووٹوں کی گنتی کی تاریخ

27.08.2018  (پیر)

وہ تاریخ جس سے قبل الیکشن کا عمل مکمل ہوجائے گا

29.08.2018  (بدھ)

اسمبلی حلقے کے لئے رائے دہندگان کی حتمی فہرست یکم جنوری 2018 کو جاری کردی گئی تھی۔الیکشن کمیشن نے تمام پولنگ مراکز پر ضمنی انتخاب میں ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی مشینوں کے استعمال کا فیصلہ کیا۔اسمبلی حلقے میں مناسب تعداد میں ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی مشینیں دستیاب کرائی گئی ہے۔ تمام اقدامات کئے گئے ہیں  تاکہ آسانی کے ساتھ بلارکاوٹ مشینوں کے استعمال کے ذریعہ  پولنگ کو  یقینی بنایا جاسکے۔

کمیشن نے ماضی کی طرح فیصلہ کیا ہے کہ رائے دہندگان کے شناخت کی تصدیق کے لئے ایک مجاز دستاویز پیش کرنا لازمی ہے تاکہ ہر  ایک رائے دہندہ اپنے حق ووٹ  کا استعمال کرسکے۔الیکٹرولر فوٹو  شناختی کارڈ(ای پی آئی سی) رائے دہندہ کی شناخت کی تصدیق کے لئے اصل دستاویز کی حیثیت رکھے گا تاہم اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بھی فرد ووٹ دینے سے محروم نہ رہے،بشرطیکہ اس کا نام رائے دہندگان کی فہرست میں موجود ہے۔ضمنی انتخاب کے دوران ووٹوں کی شناخت کی تصدیق کے لئے اضافی دستاویز کے لئے الگ سے احکامات جاری کئے جائیں گے۔

انتخابی مثالی ضابطہ اخلاق، جزوی  ترمیم کے مطابق جیسا کہ الیکشن کمیشن کے حکم نامہ  نمبر   437/6/INST2016-CCSمورخہ 29 جون 2018 کے حساب سے ان اضلاع میں جہاں اسمبلی حلقے کا کوئی بھی حصہ جغرافیائی اعتبار سے واقع ہے، میں فوری طور سے نافذ العمل ہوگا۔ انتخابی مثالی ضابطہ  اخلاق  متعلقہ تمام امیدواروں ، سیاسی پارٹیوں اور ریاستی حکومت کے لئے لاگو ہے۔یہ انتخابی مثالی ضابطہ اخلاق مرکز کی حکومت کے لئے بھی متعلقہ ریاست کے ضلع کے لئے لاگو  رہےگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More