33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اقلیتی کمیشن جلد ہی مظفر پور کے حالات کا جائزہ لے گا اور گناہگاروں کو بخشا نہیں جائے گا :غیور الحسن رضوی

अल्पसंख्यक आयोग जल्द ही मुजफ्फरपुर बिहार के हालात का जायजा लेगा और गुनहगारों को बख्शा नहीं जाएगा: गयूरूल हसन रिजवी
Urdu News

کلب جوادنقوی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور مولانا سید کلب جواد نقوی کو نیشنل فائوڈیشن فار کمیونل ہارمونی کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔ملاقات کے دوران مظفر پور بہار میں مولانا شبیب کاظم اور انکے حامیوں کی گرفتاری و رہائی کے سلسلے میں بھی بات چیت ہوئی ۔ملاقات کے وقت موجود سبھی افراد نے کہاکہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے ہمیشہ قومی و سماجی ہم آہنگی و یک جہتی کے لئے کوشش کی ہے ۔وہ اتحاد کے نقیب رہے ہیں لہذا انہیں ممبر منتخب کرنا قابل تحسین قدم ہے ۔محترمہ رینوکا ڈین نے کہاکہ یہ ملاقات اسی لئے رکھی گئی تھی تاکہ یہ مشورہ کیا جائے کہ آخر کس طرح قومی یک جہتی اور اتحاد و امن کی کوششوں کوفروغ دیاجائے ۔کلب جوادنقوی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور مولانا سید کلب جواد نقوی کو نیشنل فائوڈیشن فار کمیونل ہارمونی کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔ملاقات کے دوران مظفر پور بہار میں مولانا شبیب کاظم اور انکے حامیوں کی گرفتاری و رہائی کے سلسلے میں بھی بات چیت ہوئی ۔ملاقات کے وقت موجود سبھی افراد نے کہاکہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے ہمیشہ قومی و سماجی ہم آہنگی و یک جہتی کے لئے کوشش کی ہے ۔وہ اتحاد کے نقیب رہے ہیں لہذا انہیں ممبر منتخب کرنا قابل تحسین قدم ہے ۔محترمہ رینوکا ڈین نے کہاکہ یہ ملاقات اسی لئے رکھی گئی تھی تاکہ یہ مشورہ کیا جائے کہ آخر کس طرح قومی یک جہتی اور اتحاد و امن کی کوششوں کوفروغ دیاجائے ۔ اقلیتی کمیشن کے چیرمین جناب غیورالحسن رضوی نے کہاکہ جلد ہی اقلیتی کمیشن مظفر پور بہار کا دورہ کرے گا اور حالات کا جائزہ لیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ اقلیتی کمیشن مولانا شبیب کاظم اور انکے ساتھیوں کی رہائی اور حالات کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا ۔انہوں نے بتایا کہ اقلیتی کمیشن کے متوقع دورہ کی خبر جلد ہی میڈیا کو دی جائے گی ۔اقلیتی کمیشن کے چیرمین نے کہاکہ مظفر پور کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد یقینی کاروائی کی جائے گی اور گناہ گاروں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا ۔ نیشنل فائونڈیشن فار کمیونل ہارمونی کی نو منتخب ممبر محترمہ رینو کا دین نے بھی مولانا شبیب کاظم پر پولس کی بربریت اور انکی گرفتاری کی سخت مذمت کی ۔انہوں نے کہاکہ شیعہ فرقہ کے افراد اتحاد و امن کے نقیب اور مہذب لوگ ہوتے ہیں لہذا ان پر دیش دروہ کا مقدمہ لگانا اور بربریت کا مظاہرہ کرنا قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہاکہ میںپوری عیسائی برادری کی جانب سے مولانا شبیب کاظم پر ہوئے تشدد اور گرفتاری کی مذمت کرتی ہوں ۔اس سلسلے میں جو بھی ہمارے اختیار میں ہوگا وہ کیا جائے گا اور ہماری پوری برادری مولانا سید کلب جواد نقوی کے ساتھ ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More